Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت یابی و تندرستی کے لئے ایم کیو ایم برطانیہ کی جانب سے ٹیلی فونک دعائیہ اجلاس کا انعقاد اجلاس میں ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنوں،آرگنائزنگ کمیٹی اورنگراں طراوش علی کی شرکت


 قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت یابی و تندرستی کے لئے ایم کیو ایم برطانیہ کی جانب سے ٹیلی فونک دعائیہ اجلاس کا انعقاد  اجلاس میں ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنوں،آرگنائزنگ کمیٹی اورنگراں طراوش علی کی شرکت
 Posted on: 1/24/2021

قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت یابی و تندرستی کے لئے ایم کیو ایم برطانیہ کی جانب سے ٹیلی فونک دعائیہ اجلاس کا انعقاد 
اجلاس میں ایم کیوایم برطانیہ کے کارکنوں،آرگنائزنگ کمیٹی اورنگراں طراوش علی کی شرکت 
اجلاس میں قائدتحریک الطاف حسین کی صحتیابی اوردرازی عمرکے لئے خصوصی دعاکی گئی
 قائد تحریک الطاف حسین نہ صرف مہاجروںبلکہ پورے سندھ اور تمام مظلوموں کے قائد اور انکے لئے امید کی آخری کرن ہیں۔ سہیل خانزادہ

لندن…24 جنوری 2021 
 قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت یابی و تندرستی کے لئے ایم کیو ایم برطانیہ کی جانب سے ایک ٹیلی فونک  دعائیہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایسٹ لندن ، ویسٹ لندن، ساؤتھ لندن،نارتھ لندن،سلاؤ اور مانچسٹر یونٹ کے کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس میں ایم کیو ایم یوکے آرگنائزنگ کمیٹی کے تمام اراکین کے علاوہ  نگراں ایم کیو ایم یوکے طراوش علی بھی دعائیہ پروگرام میں موجود تھے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم برطانیہ کے آرگنائزر سہیل خانزادہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نہ صرف مہاجروںبلکہ پورے سندھ اور تمام مظلوموں کے قائد اور انکے لئے امید کی آخری کرن ہیںاسی لئے سب ہی ان کی صحتیابی کے لئے دعاگوہیں۔انہوںنے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین کی صحتیابی کے لئے ایم کیو ایم برطانیہ کی جانب سے  بکرے کا صدقہ پہلے ہی دیا جاچکا ہے ۔انہوںنے کارکنان سے بھی کہاکہ وہ قائدتحریک الطاف حسین کی صحت یابی کے لئے نہ صرف روزانہ کی بنیاد پر دعا کیا کریں بلکہ انفرادی طور پر بھی الطاف بھائی کے لئے صدقہ کریں ۔ دعائیہ تقریب میں ایم کیو ایم ویسٹ لندن کے کارکن حافظ راشد علی نے تلاوت کلام پاک پڑھ کر خصوصی دعا کی۔ آخر میں تحریک کے تمام شہدا کی مغفرت ،انکے بلند درجات ، اور اسیر و لاپتہ ساتھیوں، کی رہائی و بازیابی کے لئے بھی دعا کی گئی۔



6/14/2021 6:23:15 AM