ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی صحت یابی اوردرازی عمرکے لئے
ایم کیوایم شعبہ خواتین یوکے کے زیراہتمام یاسلامو کاورد کیاگیا
لندن … 24 جنوری2021 ئ
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کی صحت یابی اوردرازی عمرکے لئے ایم کیوایم شعبہ خواتین یوکے کے زیراہتمام آج یاسلامو کاورد کیاگیا۔ خواتین کارکنان کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی قائدتحریک کے لئے یاسلامو کاورد کیا۔ اس موقع پردعاکی گئی کہ اللہ تعالیٰ قائدتحریک الطاف حسین کوصحت وتندرستی ، شفائے کاملہ عطافرمائے اوران کی عمر دراز فرمائے ۔
٭٭٭