Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جیونیوز پر قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں نشرہونے والی خبر انکے چاہنے والوں میں مایوسی اوربے چینی پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


 جیونیوز پر قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں نشرہونے والی خبر انکے چاہنے والوں میں مایوسی اوربے چینی پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 9/3/2020 1

جیونیوز پر قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں نشرہونے والی خبر انکے چاہنے والوں میں مایوسی اوربے چینی پھیلانے کی ایک ناکام کوشش ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 
یہ ٹیکس کی ادائیگی کاایک معاملہ ہے جوایک معمول کی بات ہے لیکن مذکورہ خبرمیں ٹیکس کے  معاملے کوجس طرح بڑھاچڑھاکرپیش کیاگیاہے وہ سراسربدنیتی پر مبنی ہے۔رابطہ کمیٹی 
قائدتحریک الطاف حسین پر جرمانہ عائد کرنے کی بات حقائق کے برخلاف ہے ،اس
 کی تردیدکرتے ہیں رابطہ کمیٹی

لندن  …  3  ستمبر  2020ئ
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے گزشتہ روز جیونیوز پر قائدتحریک الطاف حسین کے بارے میں نشرہونے والی خبرپرتبصرہ کرتے ہوئے اسے قائدتحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں میں مایوسی اوربے چینی پھیلانے کی ایک ناکام کوشش قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یہ ٹیکس کی ادائیگی کاایک معاملہ ہے جوایک معمول کی بات ہے لیکن مذکورہ خبرمیں ٹیکس کے اس معاملے کوجس طرح بڑھاچڑھاکرپیش کیا گیا ہے وہ سراسربدنیتی پر مبنی ہے۔رابطہ کمیٹی نے خبرمیں قائدتحریک الطاف حسین پر جرمانہ عائد کرنے کی بات کوبھی حقائق کے برخلاف قراردیااوراس کی تردیدکی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب بھی 17ستمبر یا18مارچ یعنی قائدتحریک الطاف حسین کی سالگرہ یاتحریک کایوم تاسیس آتاہے تواس سے قبل اس قسم کی خبریں جان بوجھ کرچلائی جاتی ہیں تاکہ تحریک کے کارکنوںاورہمدردوںمیں مایوسی پھیلائی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنوں سمیت قائدتحریک الطاف حسین کے چاہنے والے تمام نوجوانوں، ماؤں، بہنوں،بزرگوںاوریوتھ سے کہاکہ وہ اس قسم کی خبروںپر قطعی پریشان نہ ہوںاور اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں۔ 
٭٭٭٭٭


4/18/2024 1:09:17 PM