Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جامعہ کراچی کے سمسٹرز سیل انچارج اور شعبہ نفسیات کے پروفیسر ڈاکٹر حیدر عباس رضوی کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس


 Posted on: 10/25/2013
جامعہ کراچی کے سمسٹرز سیل انچارج اور شعبہ نفسیات کے پروفیسر ڈاکٹر حیدر عباس رضوی کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس 
مرحوم ہمہ جہت صلاحیتوں کے مالک تھے ، الطاف حسین 

لندن۔۔۔25، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جامعہ کراچی کے سمسٹرز سیل انچارج ، شعبہ نفسیات کے پروفیسر اور مشہور ماہرِ نفسیات ڈاکٹر پروفیسر حیدر عباس رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر پروفیسر حیدر عباس رضوی مرحوم ہمہ جہت صلاحیتوں کے مالک تھے اور ان کی قابلیت کے ان کے طالب علم اور مریض ہمیشہ مداح رہیں گے ۔جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین )

12/3/2016 7:54:11 PM