Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کا42واں یوم تاسیس پاکستان اوردنیا کے مختلف ممالک میں منایاگیا کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم کے کارکنوں نے مختلف شاہراہوں ، چوراہوںاورعمارتوںپر بینرزلگائے


 Posted on: 6/11/2020
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کا42واں یوم تاسیس پاکستان اوردنیا کے مختلف ممالک میں منایاگیا
 کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم کے کارکنوں نے مختلف شاہراہوں ، چوراہوںاورعمارتوںپر بینرزلگائے 
 مختلف مقامات پر قائدتحریک ا لطاف حسین کے حق میں وال چاکنگ کی گئی، مختلف یونٹوں کی جانب سے خوبصورت پوسٹرزکااجرا 
 اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کے حوالے سے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے خصوصی پوسٹرزاور ترانے بھی جاری کئے گئے
 ٹیوٹرپر #11JuneAltafDay  کے نام سے خصوصی ہیش ٹیگ جاری کیاگیاجوٹرینڈپرآگیا

لندن  …  11  جون 2020 ئ
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کا42واں یوم تاسیس آج پاکستان اوردنیا کے مختلف ممالک میں منایاگیا۔ اس موقع پر کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم کے کارکنوں نے مختلف شاہراہوں ، چوراہوںاورعمارتوںپر بینرزلگائے جن پر اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کے حوالے سے بانی تحریک جناب الطاف حسین اورعوام کومبارکباد کے کلمات تحریرتھے۔ اس کے حوالے سے مختلف مقامات پر قائدتحریک ا لطاف حسین کے حق میں وال چاکنگ بھی کی گئی ۔ کارکنوں نے گھروں میں قائدتحریک سے تجدیدعہد وفاکیا ۔ علاوہ ازیںاے پی ایم ایس او کے 42ویں یوم تاسیس کے حوالے سے مختلف یونٹوں کی جانب سے خوبصورت پوسٹرزکااجرا کیاگیاجن پر قائدتحریک جناب الطاف حسین کی تصاویراوراے پی ایس او کی جدوجہد کے حوالے سے مختلف خاکے بنائے گئے تھے ۔علاوہ ازیں مختلف یونٹوں اوراوورسیزیونٹوں کے کارکنوں نے اس موقع پر وڈیولاگ بھی جاری کئے گئے جن میں بانی تحریک جناب الطاف حسین کواے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے اپنے عہد کی تجدید بھی کی۔ مختلف چیپٹرز نے یوم تاسیس کے حوالے سے مختلف پروگرام بھی ترتیب دیے ۔ جبکہ اے پی ایم ایس او کے یوم تاسیس کے حوالے سے خصوصی پوسٹرزاور ترانے بھی جاری کئے گئے ۔ اس موقع پر سوشل میڈیاپربھاری تعدادمیںپیغامات جاری کئے گئے۔ ٹیوٹرپر #11JuneAltafDay  کے نام سے خصوصی ہیش ٹیگ جاری کیاگیاجوٹرینڈپرآگیا ۔ 

٭٭٭٭٭



4/19/2024 4:41:44 AM