Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کی سینئر رکن محترمہ سیدہ صفیہ اکبرکو لندن کے علاقے سٹن (Sutton) کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا
Posted on: 5/22/2020
ایم کیوایم کی سینئر رکن محترمہ سیدہ صفیہ اکبرکو لندن کے علاقے سٹن (Sutton) کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا
تدفین میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین ، قائم مقام کنوینر طارق جاوید،دیگرذمہ داروں،
ایم کیوایم یوکے کے کارکنوں اور مرحومہ صفیہ اکبرکے اہل خانہ کی شرکت
مساجد اورعبادت گاہوںکی بندش کے باعث مرحومہ صفیہ اکبرکی نماز جناز ہ قبرستان میں ہی اداکی گئی
جناب الطاف حسین نے مرحومہ سیدہ صفیہ اکبر کے جنازے کوکاندھادیا ،قبرپرمٹی ڈالی، آخری رسومات کے دوران
جناب الطاف حسین کی آنکھوںسے مسلسل آنسو رواں تھے
تدفین کے بعد جناب الطاف حسین نے مرحومہ صفیہ اکبرکے گھرجاکرتمام اہل خانہ سے تعزیت کی
جناب الطاف حسین اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکے اوراپنی ایک سچی اوروفاپرست کارکن کویادکرکے کافی دیرتک پھوٹ پھوٹ کرروتے
ایم کیوایم کی سینئراوربزرگ رکن اورایم کیوایم شعبہ خواتین انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی انچارج محترمہ سیدہ صفیہ اکبرکوآج لندن کے علاقے سٹن (Sutton) کے Merton and Sutton joint Cemetery قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ ان کی تدفین میں ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین ، رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینر طارق جاوید،ایم کیوایم کے دیگرذمہ داروں، ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر، آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، کارکنوں اور مرحومہ صفیہ اکبرکے اہل خانہ نے شرکت کی ۔ محترمہ سیدہ صفیہ اکبر علالت کے باعث منگل 19مئی کو لندن کے ایک مقامی اسپتال میں انتقال کرگئیں تھیں۔ برطانیہ میں مساجد اورعبادت گاہوںکی بندش کے باعث مرحومہ صفیہ اکبرکی نماز جناز ہ قبرستان میں ہی اداکی گئی ۔ جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں،کارکنوںاورمرحومہ کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ میں سماجی فاصلے کے ضابطے کی پوری پابندی کی گئی اورشرکاء نے آپس میں فاصلہ رکھا۔ اہل خانہ کے ساتھ ساتھ جناب الطاف حسین نے بھی مرحومہ سیدہ صفیہ اکبر کے جنازے کوکاندھادیا اوران کی آخری رسومات میں شرکت کرتے ہوئے قبرپر مٹی ڈالی۔ اپنی ایک بزرگ اوروفاپرست سینئرکارکن کی آخری رسومات میں شرکت کے موقع پر جناب الطاف حسین کی آنکھوںسے مسلسل آنسو رواں تھے ۔تدفین کے بعد حاظرین نے مرحومہ کی قبرپرپھول چڑھائے اوران کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروںاورکارکنوںنے مرحومہ سیدہ صفیہ اکبر کوخراج عقیدت پیش کیا۔ تدفین کے بعد جناب الطاف حسین نے مرحومہ صفیہ اکبرکے گھرجاکران کی صاحبزادیوں،بیٹوں، پوتوں اورتمام اہل خانہ سے تعزیت کی ، انہیں دلاسہ دیا ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین خود بھی اپنے جذبات پر قابونہ رکھ سکے اوراپنی ایک سچی اوروفاپرست کارکن کویادکرکے کافی دیرتک پھوٹ پھوٹ کرروتے رہے۔انہوں نے مرحومہ صفیہ اکبر کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے واقعات بیان کئے ۔ جناب الطاف حسین نے اس موقع پر سیدہ صفیہ اکبر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
یاد رہے کہ محترمہ صفیہ اکبربرطانیہ میں ایم کیوایم میں شمولیت اختیارکرنے والی پہلی خاتون تھیں، وہ گزشتہ 30 برسوں سے ایم کیوایم سے وابستہ تھیںاورتمام تر آزمائشوں کے باوجود انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ وفانبھائی۔ ان کاپوراگھرانہ ایم کیوایم اورجناب الطاف حسین سے سچی وابستگی اورمحبت رکھتاہے۔ محترمہ صفیہ اکبر کے شوہر سیدمحمداکبرمرحوم بھی ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر رہ چکے تھے اوراپنے انتقال تک وہ بھی ایم کیوایم سے وابستہ تھے۔ مرحومہ صفیہ اکبرکے ایصال ثواب کے لئے ایم کیوایم اوورسیزیونٹوں کے زیراہتمام بھی فاتحہ خوانی کی گئی۔
8/28/2025 9:19:02 AM
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
کیاپاکستان آزاد ہے؟
...
13 Aug 2025
الطاف حسین اوراس کی ایم کیوایم نے پاکستان میں رائج فرسودہ جاگیردارانہ
...
11 Aug 2025
میں نے اپنی گفتگو میں ایم کیوایم کوختم کرنے کی سرے سے کوئی بات نہیں ک
...
11 Aug 2025
آج تمام تحریکی کارکنوں کو تحریک اورمجھ سے وفاداری کے اٹھائے ہوئے حلف س
...
10 Aug 2025
ہفتہ کوکراچی میں راشد منہاس روڈ پر تیزرفتارڈمپر کی ٹکر سے دوبہن بھائی
...
10 Aug 2025
ممتاز صحافی اسد طور کو انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کے لئے واشنگٹن جاتے
...
09 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us