Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
جنگ گروپ کے ایڈیٹرانچیف میرشکیل الرحمان کو فی الفور رہا کیاجائے، الطاف حسین
Posted on: 3/31/2020
جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میرجاوید الرحمان کے انتقال پرقائد تحریک الطاف حسین کااظہارتعزیت
آزادی صحافت کیلئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی ، الطاف حسین
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان،سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمان کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری قابل مذمت ہے ، الطاف حسین
آزادی صحافت کے نعرے لگانے والی حکومت نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیاگروپ کے ایڈیٹرانچیف کو
جھوٹے مقدمات میں قید کرکے آزادی صحافت کا گلا گھونٹ دیا ہے، الطاف حسین
جنگ گروپ کے ایڈیٹرانچیف میرشکیل الرحمان کو فی الفور رہا کیاجائے، الطاف حسین
موجودہ حکومت انتقامی کارروائیوںمیں انسانی ، اخلاقی اور اسلامی تعلیمات کو بھی فراموش کررہی ہے، الطاف حسین
حکومت نے جاویدالرحمان کی علالت اورآخری ایام میں ان کے چھوٹے بھائی میرشکیل الرحمان کو اپنے علیل بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ دیکر غیرانسانی، غیراسلامی اور غیراخلاقی عمل کیا ہے، الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے جنگ گروپ کے چیئرمین اور پبلشر میرجاوید الرحمان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے اور ان کے آخری ایام میں میرشکیل الرحمان کو بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ دینے کے عمل کو غیرانسانی اور غیراسلامی قراردیا ہے۔ ایک بیان میںجناب الطاف حسین نے کہاکہ میدان صحافت میں میرجاویدالرحمان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ، مرحوم نے اپنے والد محترم میرخلیل الرحمان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آزادی صحافت اور سچائی کے اظہارکیلئے گرانقدرکرداراداکیاہے اور جنگ پبلیکشن کی ترقی میں اہم اور نمایاں کردار اداکیاہے۔انہوںنے کہاکہ آزادی صحافت کیلئے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی اورمرحوم اپنے چاہنے والوں کے دلوںمیں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔
جناب الطاف حسین نے نیب کی جانب سے جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمان کی جھوٹے مقدمات میں گرفتاری کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت انتقامی کارروائیوںمیں انسانی ، اخلاقی اور اسلامی تعلیمات کو بھی فراموش کررہی ہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ آزادی اظہار اور آزادی صحافت کے نعرے لگانے والی حکومت نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیاگروپ کے ایڈیٹرانچیف کو جھوٹے مقدمات میں قید کرکے آزادی صحافت کا گلا گھونٹ دیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت نے میرجاویدالرحمان کی علالت اورآخری ایام میں ان کے چھوٹے بھائی میرشکیل الرحمان کو اپنے علیل بھائی سے ملاقات کی اجازت نہ دیکر غیرانسانی، غیراسلامی اور غیراخلاقی عمل کیا ہے اور یہ عمل ظلم و جبر کی حکومت سے کسی بھی طرح کم نہیں ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ میرشکیل الرحمان کو فی الفور رہا کیاجائے تاکہ وہ اس کڑے اورمشکل وقت میں نہ صرف ملک وقوم کی خدمت کرسکیں بلکہ صحافتی میدان میں بھی آزادانہ کردار ادا کرسکیں۔
جناب الطاف حسین میرجاوید الرحمان کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے ساتھ ہیں اورسوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ میرجاوید الرحمان مرحوم کے صغیرہ کبیرہ گناہوںکی مغفرت فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔ (آمین)
٭٭٭٭٭
6/24/2026 11:22:23 PM
کشمیرکشمیریو ں کاہے لہٰذا کشمیر یوں کے حقوق کی آواز کو سازشی ہتھکنڈوں
...
24 Jun 2026
میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ، بزرگ رہنما صبغت الل
...
23 Jun 2026
ایم کیوایم کے خلاف 1992ء کے فوجی آپریشن کے دوران ڈھائے گئے بھیانک مظ
...
22 Jun 2026
اگر 1992ء میں پورے ملک سے ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کے خلاف آواز
...
21 Jun 2026
19 جون 1992ء کادن ایم کیوایم کے لئے یوم سیاہ ہے……الطاف حسین
...
19 Jun 2026
فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاست کے خاتمے کیلئےغریبوں کی حکمرا
...
15 Jun 2026
کشمیریوں کوحق دینے کے بجائے گولیاں اورلاشیں دی جا رہی ہیں، یہ ظلم دی
...
15 Jun 2026
اے پی ایم ایس او کے 48ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا، ک
...
14 Jun 2026
حق مانگنے پر کشمیریوں کوغدار،ملک دشمن اورانڈین ایجنٹ قراردیناشرمناک ہے
...
14 Jun 2026
بلوچوں، پشتونوں اور کشمیریوں پر جوظلم وستم ڈھایاجارہا ہے کیا اس سے پا
...
14 Jun 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us