Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
لندن میں ایم کیوایم کے 36ویں یوم تاسیس کا مرکزی عوامی اجتماع مؤخرکردیا گیاہے ، ایم کیوایم
Posted on: 3/13/2020
لندن میں ایم کیوایم کے 36ویں یوم تاسیس کا مرکزی عوامی اجتماع مؤخرکردیا گیاہے ، ایم کیوایم
21، مارچ کو ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں کارکنان کا اجتماع منعقد کیاجائے گا
لندن میں کارکنان کے اجتماع سے قائد تحریک الطاف حسین خطاب کریں گے
اوورسیز یونٹوںمیں مقامی سطح پر یوم تاسیس کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے ۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلے
قائد تحریک الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومت برطانیہ اور بین الاقوامی ہیلتھ ایڈوائس کے پیش نظر 21، مارچ 2020ء کو لندن میں ایم کیوایم کے 36 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ہونے والا مرکزی عوامی اجتماع مؤخر کردیا ہے ،جس میں مختلف ممالک سے ایم کیوایم اوورسیز یونٹوں کے ذمہ داران اور کارکنان کے علاوہ مختلف ممالک سے تمام مظلوم قومیتوں کے رہنماؤں، انسانی حقوق کے نمائندوں، دانشوروں اور بلاگرز کی شرکت بھی متوقع تھی۔ تاہم 21، مارچ2020ء کو ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں یوم تاسیس کے سلسلے میں کارکنان کا اجتماع منعقد کیاجائے گا جس سے قائد تحریک جناب الطاف حسین خطاب کریں گے جبکہ اوورسیز یونٹوں کے چیپٹرز میں مقامی سطح پرایم کیوایم کے 36ویں یوم تاسیس کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے ۔بانی وقائد تحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے مذکورہ بالافیصلوں کی توثیق کردی ہے ۔یہ فیصلہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا ، اجلاس کی صدارت ایم کیوایم کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان نے کی ۔ اجلاس میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی جانب سے کرونا وائرس کو عالمی وبا قراردینے، حکومت برطانیہ سمیت مختلف ممالک کی جانب سے سفری ایڈوائس، مختلف ممالک سے فلائٹس کی عدم دستیابی، مذہبی وسماجی تقاریب اورعوامی اجتماعات پر پابندی اورعالمی وبا سے پیداہونے والی صورتحال پر تفصیل سے غورخوض کیاگیا۔اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیاگیا کہ مذکورہ حالات کے پیش نظرلندن میں 21، مارچ2020ء کو ایم کیوایم کے 36 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں منعقد ہونے والا مرکزی عوامی اجتماع مؤخرکردیاجائے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ 21، مارچ2020ء کو یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں کارکنان کا اجتماع منعقد کیاجائے اور موجودہ حالات کے پیش نظر یوم تاسیس کی سادہ تقریب منعقد کی جائے ۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ امریکہ ، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ ، آسٹریلیا، جرمنی، خلیجی ممالک اور دیگر اوورسیز یونٹوں میں ایم کیوایم کے 36 ویں یوم تاسیس کے سلسلے میںکارکنان کے اجتماعات منعقد کیے جائیں گے اور یوم تاسیس تنظیمی جوش وجذبے سے منایاجائے گا۔
رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم برطانیہ کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ، تمام یونٹ انچارجز اور یونٹ کمیٹیوں کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ جن کارکنان اورہمدردوں کو یوم تاسیس کے دعوت نامے دیے جاچکے ہیں انہیں لندن میں یوم تاسیس کی مرکزی عوامی تقریب کے مؤخر ہونے سے آگاہ کیاجائے اور اس زحمت پر معذرت کی جائے ۔
٭٭٭٭٭
8/1/2026 3:49:49 AM
مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی ک
...
30 Jul 2026
ایم کیوایم کے سینئر کارکن سمیع الدین رحمانی کی شہادت پر متحدہ قومی موو
...
29 Jul 2026
معصوم کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنابند کی جائے، الطاف حسین
...
29 Jul 2026
پاکستان میں ظلم وجبر کے نظام سے نجات کے لئے جین زی کوآگے آنا ہوگا۔الطا
...
27 Jul 2026
مہاجرکسی سے نفرت نہیں کرتے مہاجروں نے ظلم کیایامہاجروں پر ظلم کیاگیا
...
26 Jul 2026
سندھ کودیہی اورشہری کی بنیادپر تقسیم الطاف حسین نے کیا یا ذوالفقارعلی
...
25 Jul 2026
کشمیر کو مکمل آزاداورخودمختار ریاست کے طورپرتسلیم کیاجائے۔الطاف حسین
...
25 Jul 2026
پاکستان میں جمہوریت کے نام پر شریف خاندان اوربھٹوخاندان کی بادشاہت ا
...
23 Jul 2026
پیپلزپارٹی کی حکومت ایک سازشی منصوبے کے تحت سندھ کے مستقل باشندوں سندھ
...
21 Jul 2026
مہاجروں کے خلاف مظالم اورآمریت کے تسلط میں ذوالفقارعلی بھٹوکاکردار الط
...
21 Jul 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us