Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پاکستان اور مختلف ممالک میں شہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی دوسری برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی
Posted on: 1/14/2020
پاکستان اور مختلف ممالک میں شہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی دوسری برسی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی
شہیدوفاکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی اجتماعات کاانعقاد، قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اور شمعیں روشن کی گئیں
برسی کامرکزی اجتماع لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں منعقد کیاگیا،اجتماع میںرابطہ کمیٹی، کارکنان اورخواتین کی شرکت
قرآن خوانی کی گئی، ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے فاتحہ خوانی کی، شہیدوفاکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے شمعیں جلائی گئیں
ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکی دوسری برسی پر امریکہ کی مختلف ریاستوں، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ، جرمنی،فرانس، آسٹریلیا، پرتگال،
سوئیڈن، بیلجئم اورخلیجی ریاستوںمیں بھی تعزیتی اجتماعات کاانعقاد
لندن … 14 جنوری 2020 ئ
پاکستان کے ممتاز فلاسفر، استاد، انقلابی رہنمااور رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرشہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی دوسری برسی نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں شہیدوفاکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تعزیتی اجتماعات منعقد کئے گئے اور شہیدوفاکی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی اورشہید کی یادمیں شمعیں روشن کی گئیں۔ پاکستان میںوفاپرست نوجوانوں،بزرگوںاورخواتین نے کراچی میں سخی حسن قبرستان میں ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی قبرپر جاکرپھول چڑھائے اورفاتحہ خوانی کی ۔ اس کے علاوہ کراچی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں کارکنوں اور ہمدردوں نے ریاستی جبرکے باعث گھروںکے اندرقرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی اورشہیدکوخراج عقیدت پیش کیا۔
شہیدوفاپروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکی دوسری برسی کامرکزی اجتماع لندن میں ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں منعقد کیاگیاجس میں اراکین رابطہ کمیٹی،ایم کیوایم یوکے کی سینٹرل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان، لندن ، برمنگھم ، مانچسٹراوربریڈفورڈ سے کارکنوں، ان کے اہل خانہ اورشعبہ خواتین کی ارکان نے شرکت کی ۔ اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی ۔ ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے تعزیتی اجتماع سے فون پر خطاب کیااور شہید وفا کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔فاتحہ خوانی کے بعد شہیدوفاڈاکٹرحسن ظفر عارف کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں ۔ اس دوران شہیدوں کے لئے تیارکردہ خصوصی ترانہ بھی بجایاجاتارہا۔ رابطہ کمیٹی کے ارکان، یوکے یونٹ کے ذمہ داروں، کارکنوں، خواتین اوربچوں نے قطار لگاکر شمعیں روشن کیں اورشہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی ۔ تعزیتی اجتماع کے موقع پرہال میں ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی بڑی بڑی تصاویرلگائی گئی تھیں جبکہ ایک بڑی اسکرین پر شہیدوفاکوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انگریزی میں کلمات درج تھے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا،رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی، سفیان یوسف ،ارشدحسین اورسینئررکن طارق جاویدنے ایک وڈیوبریفنگ سے خطاب کیا جس میں انہوں نے شہیدوفاڈاکٹرحسن ظفر عارف کی تحریک کے لئے قربانیوںاوران کی خدمات پر روشمنی ڈالی اورانہیں زبردست خراج عقید ت پیش کیا۔ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں ہونے والے اس تعزیتی اجتماع کوسوشل میڈیاکے ذریعے براہ راست نشر کیاگیا۔
پروفیسرڈاکٹرحسن ظفرعارف شہیدکی دوسری برسی کے سلسلے میں امریکہ کی مختلف ریاستوں، کینیڈا، ساؤتھ افریقہ، جرمنی،فرانس، آسٹریلیا، پرتگال، سوئیڈن، بیلجئم اورخلیجی ریاستوںمیں بھی تعزیتی اجتماعات منعقدکئے گئے ۔ شہیدرہنما کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی گئی اورشہیدوفاکوخراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں۔ ان اجتماعات میں ایم کیوایم کے مقامی رہنماؤں، ذمہ داروں، کارکنوںاورہمدردوں نے شرکت کی۔ ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان، سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے ارکان شاہدرضا، آصف قاضی نے کینیڈاکے شہرٹورانٹومیں منعقد کئے جانے والے تعزیتی اجتماع میں شرکت کی اور ایم کیوایم کی جدوجہد اورمظلوم اقوام کے لئے شہیدوفاکی قربانیوںپرروشنی ڈالی اورانہیں سلام تحسین پیش کیا ۔
٭٭٭٭٭
CANANDA
AUSTRALIA
HUSTON USA
DC. USA
FLORIDA USA
LOS ANGLES USA
SOUTH AFRICA
SHEKUPURA
12/4/2025 2:51:33 PM
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تیزی سےبدلتی ہ
...
03 Dec 2025
اس سال میں بہت کچھ ہواہے اورمیں کہہ رہا ہوں کہ مستقبل قریب میں بھی بہت
...
03 Dec 2025
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان کا معصوم ابراہیم کے سوگوارلوا
...
02 Dec 2025
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئرارکان مطلوب زیدی ، یوسف سعید اورکاشف زیدی کو
...
02 Dec 2025
1973ء کاآئین مکمل طورپر مسخ کیاجاچکاہے،کیااب اس بات کی ضرورت نہیں ہے ک
...
02 Dec 2025
وزیراعلیٰ سندھ کو معلوم ہوناچاہیے کہ برصغیرکی تقسیم سے قبل سندھ بمبئی
...
02 Dec 2025
پیپلزپارٹی کی کراچی دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے
...
01 Dec 2025
کراچی میں نیپاچورنگی کے علاقے میں کھلے مین ہول میں تین سالہ بچے ابراہی
...
01 Dec 2025
فوج کے جرنیلوں اور کورکمانڈروں سے درخواست ہےکہ سندھ سیکریٹریٹ کادورہ ک
...
30 Nov 2025
انڈین ٹی وی چینل کو انٹرویو د ینے سےمحترمہ نورین نیازی غدار اورملک د
...
30 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us