Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ جوہانسبرگ چیپٹر کے تحت جمعہ کو محمد وسیم شہید کی یاد میں محفل سماع منعقد ہوگی بھارت کے معروف قوال نوشاد شعلہ اجمیری اور ہمنوا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے


  ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ جوہانسبرگ چیپٹر کے تحت جمعہ کو محمد وسیم شہید کی یاد میں محفل سماع منعقد ہوگی  بھارت کے معروف قوال نوشاد شعلہ اجمیری اور ہمنوا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
 Posted on: 12/11/2019

 ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ جوہانسبرگ چیپٹر کے تحت جمعہ کو محمد وسیم شہید کی یاد میں محفل سماع منعقد ہوگی 

بھارت کے معروف قوال نوشاد شعلہ اجمیری اور ہمنوا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
کارکنان وہمدرد عوام ایم کیوایم جوہانسبرگ چیپٹر کے زیرانتظام محفل سماع میں بھرپورشرکت کریں، ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ

لندن۔۔۔11،دسمبر2019ئ
متحدہ قومی موومنٹ ساؤتھ افریقہ یونٹ کے جوہانسبرگ چیپٹر کے زیرانتظام جمعہ 13، دسمبر کو ایم کیوایم کے شہید کارکن محمد وسیم کی یاد میں محفل سماع منعقد کی جائے گی اور محمد وسیم شہید سمیت تحریک کے تمام شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاجائے گا۔محفل سماع جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے ، لندن وقت کے مطابق شام 5 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے منعقد کی جائے گی جس میں معروف قوال نوشاد شعلہ اجمیری اور ہمنوا اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ محفل سماع بسم اللہ کمیونٹی ہال بالمقابل بسم اللہ ہوٹل فوڈبرگ جوہانسبرگ میں منعقد کی جائے گی ۔ بعدازاں محفل سماع کے شرکاء کی تواضع کیلئے حلیم کا اہتمام بھی کیاجائے گا۔دریں اثناء ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے تمام کارکنان وہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جمعہ کے روز ایم کیوایم جوہانسبرگ چیپٹر کے زیرانتظام محفل سماع میں بھرپورشرکت کریں اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں ۔

٭٭٭٭٭


3/30/2020 10:38:09 AM