Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی قاأد تحریک الطاف حسین کی لیگل ٹیم سے تفصیلی میٹنگ ،قاأد تحریک کے کیس کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی قاأد تحریک الطاف حسین کی لیگل ٹیم سے تفصیلی میٹنگ ،قاأد تحریک کے کیس کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال
 Posted on: 10/17/2019

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی قاأد تحریک الطاف حسین کی لیگل ٹیم سے تفصیلی میٹنگ ،قاأد تحریک کے کیس کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال

رابطہ کمیٹی نے لیگل ٹیم کو ایم کیوایم کے قیام کے اسباب، قاأد تحریک الطاف حسین کی سیاسی جدوجہد ، مہاجروں اور دیگر قومیتوں پرڈھاأے جانے والے ریاستی مظالم اور دیگر معاملات کی تفصیلات سے اۤگاہ کیا

قاأد تحریک الطاف حسین مہاجروں سمیت تمام مظلوم عوام کامقدمہ برطانیہ کی عدالت میں بھی بنا کسی خوف وخطر پیش کریںگے۔رابطہ کمیٹی

سخت اۤزماأش اورکٹھن حالات میں بھی جرات وہمت کے ساتھ فرض شناسی سے اپنے فراأض انجام دیتے رہیں گے۔رابطہ کمیٹی

لندن۔۔۔17، اکتوبر2019ئ

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے اۤج قاأد تحریک جناب الطاف حسین کی لیگل ٹیم سے تفصیلی میٹنگ کی اور قاأد تحریک کے کیس کے سلسلے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ میٹنگ کے دوران رابطہ کمیٹی کے ارکان نے جناب الطاف حسین کی لیگل ٹیم کو ایم کیوایم کے قیام کے اسباب، قاأد تحریک جناب الطاف حسین کی سیاسی جدوجہد ، پاکستان میں مہاجروں، بلوچوں، سندھیوں، پختونوں اور دیگر قومیتوں پرڈھاأے جانے والے ریاستی مظالم ،زندگی کے مختلف شعبوں میںمظلوم قومیتوں کے ساتھ غیرمنصفانہ طرزعمل اور دیگر معاملات کی تفصیلات سے اۤگاہ کیا۔ میٹنگ تین گھنٹے سے زاأد وقت تک جاری رہی ۔

دریں اثناأ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم وفاپرست کارکنوں، ماوئں ، بہنوں، بیٹیوں،بزرگوںاورنوجوانوں کو مخاطب کرتے ہو"ے کہاکہ قاأد تحریک جناب الطاف حسین اپنی 42 سالہ جدوجہد کے دوران ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمے ، غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی ، جمہوریت کے استحکام ، اۤءین وقانون کی بالادستی ، مذہبی رواداری ، فرقہ وارانہ ہم اۤہنگی ، خواتین اور غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کیلئے بھرپورانداز میں اۤواز اٹھاتے رہے ہیں ۔ قاأد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان میں بھی مہاجروںاورتمام مظلوم قومیتوں کامقدمہ انتہاأی بہادری سے لڑتے رہے ہیں اوروہ مہاجروں سمیت تمام مظلوم عوام کے حقوق اور انہیں ریاستی مظالم سے نجات دلانے کامقدمہ برطانیہ کی عدالت میں بھی بنا کسی خوف وخطر ( ماسواأے اللہ تبارک وتعالیٰ ) پیش کریںگے۔ رابطہ کمیٹی نے کارکنوں اورہمدردوں کومخاطب کرتے ہو"ے کہاکہ قاأدتحریک الطاف حسین باطل قوتوں کے اۤگے نہ پہلے کبھی جھکے ، نہ اب جھکے ہیں اورنہ اۤخری سانس تک جھکیںگے، کو"ی بھی باطل قوت قاأدتحریک الطاف حسین کاسرنہیں جھکاسکتی۔ رابطہ کمیٹی نے قاأدتحریک الطا ف حسین کویقین دلایاہے کہ وہ ان کی تعلیمات کی روشنی میں سخت اۤزماأش اورکٹھن حالات میں بھی جرات وہمت کے ساتھ ماضی سے زیادہ فرض شناسی کے ساتھ اپنے فراأض انجام دیتے رہیں گے ،وہ سخت سے سخت امتحانات میں اپنی جان تودے سکتے ہیں مگراپنی وفاداری تبدیل نہیں کرسکتے۔

رابطہ کمیٹی نے تمام کارکنان وہمدردوں اور ملک بھرکے مظلوم عوام سے اپیل کہ وہ قاأد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمراور صحت وتندرستی کے ساتھ ساتھ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ، دنیا بھرکے جمہوریت اور انسانیت پسند اداروں کو پاکستان کے مظلوم عوام پرڈھاأے جانے والے ریاستی مظالم سے اۤگاہ کرنے کیلئے قاأدتحریک جناب الطاف حسین کی غیب سے مدد فرماأے ۔(اۤمین)

٭٭٭٭٭


4/20/2024 8:35:05 AM