Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نصیر آباد میں جعفر ایکسپریس بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت


نصیر آباد میں جعفر ایکسپریس بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 10/21/2013
نصیر آباد میں جعفر ایکسپریس بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
مسافر ٹرین میں بم دھماکہ بزدلانہ عمل اور کھلی دہشت گردی ہے ، الطاف حسین 
نصیر آباد میں جعفر ایکسپریس میں بم دھماکہ میں سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے، الطاف حسین 
بم دھماکہ میں شہید افراد کے سوگوار لواحقین اور زخمیوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
لندن۔۔۔21، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے نصیر آباد میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس میں بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکہ کے نتیجے میں خواتین ، بچوں سمیت متعددافراد کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسافر ٹرین میں بم دھماکہ کی مذموم کارروائی کرکے بے گناہ بچوں، خواتین ، نوجوانوں ، بزرگوں کو خاک و خون میں نہلانا نہ صرف بزدلانہ عمل ہے بلکہ کھلی دہشت گردی ہے۔ انہوں نے جعفر ایکسپریس میں بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا فرمائے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک سے مطالبہ کیا کہ نصیر آباد میں جعفر ایکسپریس میں بم دھماکہ میں سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، دہشتگردی کے سدباب اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں اور جعفر ایکسپریس بم دھماکے کے دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے

12/9/2016 5:40:41 AM