Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جب تک پاکستان پر جاگیرداروں ، وڈیروں اورسرداروں کی حکمرانی چلتی رہے گی، پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ۔ الطاف حسین


جب تک پاکستان پر جاگیرداروں ، وڈیروں اورسرداروں کی حکمرانی چلتی رہے گی، پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ۔ الطاف حسین
 Posted on: 7/26/2019
جب تک پاکستان پر جاگیرداروں ، وڈیروں اورسرداروں کی حکمرانی چلتی رہے گی، پاکستان ترقی نہیں کرسکتا ۔ الطاف حسین 
فر سودہ جاگیردارانہ نظام اوراسٹریٹوکریسی پاکستان کی موجودہ صورتحا ل اور بدحالی کاسب سے بڑاسبب ہے ۔ الطاف حسین 
ایم کیوایم فرسودہ جاگیردارانہ نظام اوراسٹیٹس کو کےلئے ایک خطرہ بن رہی تھی اسی لئے ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن شروع کیاگیا 
پاکستان کوبدلنے کےلئے ضر وری ہے کہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ختم کیاجائے ،کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کوبھی برابر کا شہری سمجھاجائے اور تمام مظلوم قوموں کومساوی حقوق دیے جائیں ۔ قائدتحریک کا’’ متحدہ قومی موومنٹ‘‘ کے یوم تاسیس پر پیغام 
جوکارکنان تمام ترریاستی جبر کے باوجود تحریک سے جڑے ہوئے ہیں انہیں سلام پیش کرتاہوں ۔ الطاف حسین 

لندن ۔۔۔ 26 جولائی 2019ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ جب تک پاکستان پر بڑے بڑے جاگیرداروں ، وڈیروں اورسرداروں کی حکمرانی چلتی رہے گی، پاکستان کبھی ترقی نہیں کرسکتا ۔ ’’ متحدہ قومی موومنٹ‘‘ کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ اگرچہ 11جون 1978ء کومہاجروں کے حقوق کے لئے قائم ہونے والی طلبہ تنظیم ’’ آل پاکستان مہاجراسٹوڈینٹس آرگنائزیشن ‘‘ نے 18مار چ 1984ء کوعوامی سطح پر’’ مہاجرقومی موومنٹ ‘‘ کو جنم دیا لیکن ایم کیوایم نے مہاجرقومی موومنٹ ہوتے ہوئے بھی مہاجروں کے ساتھ ساتھ دیگرتمام قومیتوں کے حقوق کےلئے بھی آوازبلند کی ۔ پھر اس جدوجہد کا دائرہ ملک بھر میں پھیلانے کےلئے آج ہی کے دن یعنی 26جولائی 1997ء کو ’’ مہاجرقومی موومنٹ ‘‘ کو ’’ متحدہ قومی موومنٹ ‘‘ میں باقاعدہ تبدیل کیا گیا ۔ آج اس اعلان کا22واں یوم تاسیس ہے ۔ ایم کیوایم نے اس روزپاکستان کی حقیقی ترقی وخوشحالی کےلئے نظام کی تبدیلی اور غریب ومتوسط طبقہ کاحقیقی انقلاب برپاکرنے کاواضح پروگرام دیا، ایم کیوایم نے صرف کھوکھلے نعرے اور زبانی دعوے نہیں کئے بلکہ کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں سے غریب ومتوطبقہ کے پڑھے لکھے اورباصلاحیت نوجوانوں کوقومی وصوبائی اسمبلیوں اورسینیٹ میں بھیجا ۔ ایم کیوایم نے عملاًغریب ومتوسط طبقہ کا انقلاب برپاکیا ،ایم کیوایم کے پیغام کی سچائی تھی کہ اندرون سندھ کے ساتھ ساتھ پنجاب، پختونخوا، بلوچستان، شمالی علاقہ جات، قبائلی علاقہ جات اورآزادکشمیرسمیت پورے ملک کے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام جوق درجوق ایم کیوایم کے قافلے میں شامل ہونے لگے ۔ ایم کیوایم ملک میں راءج فرسودہ جاگیردارانہ نظام اوراسٹیٹس کو کے لئے ایک خطرہ بن رہی تھی اسی لئے ایم کیوایم کوکرش کرنے کے لئے اس کے خلاف ریاستی آپریشن شروع کیاگیاجوآج بھی جاری ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں آج بھی یہی سمجھتاہوں کہ فر سودہ جاگیردارانہ نظام اوراسٹریٹوکریسی پاکستان کی موجودہ صورتحا ل اور بدحالی کاسب سے بڑاسبب ہے ،جب تک پاکستان پر بڑے بڑے جاگیرداروں ، وڈیروں اورسرداروں کی حکمرانی چلتی رہے گی، پاکستان کبھی ترقی نہیں کرسکتا، پاکستان کوبدلنے اوراسے ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کےلئے ضر وری ہے کہ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام ختم کیاجائے اورملک بھرکے غریب ومتوسط طبقہ کے عوام کوبھی برابر کا شہری اورانسان سمجھاجائے، تمام مظلوم قوموں کومساوی حقوق دیے جائیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ بھر کے شہری علاقوں ،اندرون سندھ، پنجاب، بلوچستان،خیبرپختونخو ا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسے تعلق رکھنے والے جوکارکنان تمام ترریاستی جبروستم کے باوجودآج بھی تحریک سے جڑے ہوئے ہیں میں انہیں سلام پیش کرتاہوں اوران سے یہی کہتاہوں کہ وہ ان حالات سے ہرگزمایوس نہ ہوں اورثابت قدمی ومستقل مزاجی کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں ۔ 



4/18/2024 4:06:25 AM