Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
قائد تحریک الطاف حسین 2، فروری بروزہفتہ انتہائی اہم ، انقلابی اور تاریخی اعلان کریں گے، ایم کیوایم
Posted on: 1/25/2019
قائد تحریک الطاف حسین 2، فروری بروزہفتہ انتہائی اہم ، انقلابی اور تاریخی اعلان کریں گے، ایم کیوایم
وفاپرست مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں، بزرگ ، نوجوان طلباوطالبات بالخصوص Millennials براہ راست خطاب
ملاحظہ کرنے کیلئے خود کو تیار رکھیں، رابطہ کمیٹی کی اپیل
اپنے موبائل فون، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، نیٹ ورک ڈیٹا ، بجلی کاانتظام اوردیگر ضروری انتظامات پہلے ہی سے مکمل کرکے رکھیں
تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے، رابطہ کمیٹی
بلوچ، پشتون اوردیگر مظلوم قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی قائد تحریک الطاف حسین کے اس خطاب کو لازمی سنیں، رابطہ کمیٹی
جوقومیں ہرقسم کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتی ہیں انہیں بندوق، گولہ بارود اور ریاستی مظالم سے خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا، رابطہ کمیٹی
وفاپرست مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں ، بزرگ اور نوجوان تحریکی ساتھی اپنی کمر کس لیں اور حقوق کی جدوجہد کیلئے
خود کو ذہنی وجسمانی طورپر تیار رکھیں، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد اور بابائے مہاجرقوم جناب الطاف حسین مورخہ2، فروری2019ء بروز ہفتہ سوشل میڈیا کے ذریعہ براہ راست خطاب کریں گے اور اپنے خطاب میں انتہائی اہم ، انقلابی اور تاریخی اعلان کریں گے ۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم وفاپرست ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں، بزرگوں ، نوجوان طلباوطالبات بالخصوص Millennials سے اپیل کی ہے کہ وہ 2، فروری 2019ء بروز ہفتہ کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کا براہ راست خطاب ملاحظہ کرنے کیلئے خود کو تیار رکھیں ۔جناب الطاف حسین کا براہ راست خطاب اورانتہائی اہم ، انقلابی اور تاریخی اعلان سننے کیلئے اپنے موبائل فون، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، نیٹ ورک ڈیٹا ، بجلی کاانتظام اوردیگر ضروری انتظامات پہلے ہی سے مکمل کرکے رکھیں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ رابطہ کمیٹی نے حقوق کی جدوجہد کرنے والے بلوچ، پشتون اوردیگر مظلوم قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ براہ مہربانی وہمدردی جناب الطاف حسین کے اس خطاب کو لازمی سنیں اور اس پیغام کو مظلوم قومیتوں میں زیادہ سے زیادہ پھیلائیں۔
مزید براں رابطہ کمیٹی نے ریاستی مظالم ، جبروستم اور نامساعد حالات کے باوجود ثابت قدمی سے حقوق کی جدوجہد کرنے والے ایم کیوایم کے تمام وفاپرستوں بشمول Millennials یعنی یوتھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اپنے غصب شدہ حقوق ، قوم کی فلاح وبقاء اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی جدوجہد میں قربانیاں دینی پڑتی ہیں اور جوقومیں ہرقسم کی قربانی دینے کا جذبہ رکھتی ہیں انہیں بندوق، گولہ بارود اور ریاستی مظالم سے خوف زدہ نہیں کیاجاسکتا۔ لہٰذا تمام وفاپرست مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں ، بزرگ اور نوجوان تحریکی ساتھی اپنی کمر کس لیں اور حقوق کی جدوجہد کیلئے خود کو ذہنی وجسمانی طورپر تیار رکھیں ۔
نوٹ:۔ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطاب کے وقت سے جلد آگاہ کردیا جائے گا۔
*****
8/21/2026 12:21:55 PM
میں ،بانی تحریک انصاف @PTIofficial عمران خان صاحب کے علاج ومعالجے ک
...
18 Aug 2026
میررضا شہید کے قاتل سامنے ہیں،قوم کوالو نہ بنایا جائے۔ الطاف حسین
...
18 Aug 2026
بدقسمتی سے پاکستان آزاد نہیں ہے بلکہ کرائے پرچل رہاہے، اس کاخرچہ، امر
...
18 Aug 2026
انگریزوں کی سازش اورتحریک پاکستان کی تاریخ ……کیا پاکستان حقیقی طور پ
...
17 Aug 2026
عمران خان Absolutely not کہنے کے جرم میں قید ہیں۔ الطاف حسین
...
17 Aug 2026
نظام تبدیل کئے بغیرملک بہتر نہیں ہوسکتا۔ الطاف حسین
...
16 Aug 2026
یہ کیسی آزادی ہے؟
...
15 Aug 2026
بلوچستان کے علاقے سوراب میں 11 اگست کو بلوچوں پرجیٹ طیاروں سے جوبمبار
...
13 Aug 2026
پاکستان میں جھوٹ، مکروفریب، منافقت، چوری چکاری، بے ایمانی،دھوکہ بازی
...
12 Aug 2026
کراچی کو پیپلزپارٹی کے وڈیروں نے اپنی لوٹ ماراورغنڈہ گردی کا اڈہ بنالی
...
12 Aug 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us