Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ساہیوال میں پولیس کی فائرنگ سے چار افراد کی ہلاکت کے واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ، قائد تحریک الطاف حسین
Posted on: 1/19/2019
ساہیوال میں پولیس کی فائرنگ سے چار افراد کی ہلاکت کے واقعہ کی غیرجانبدارانہ
تحقیقات کرائی جائے ، قائد تحریک الطاف حسین
صوبہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،الطاف حسین
وفاقی اورپنجاب کی صوبائی حکومت سفاک قاتل پولیس اہلکاروں کو تحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں، الطاف حسین
جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے اظہارتعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں ایک کار پر پولیس اہلکاروں کی بلاجواز فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ پنجاب میں امن وامان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، دہشت گردوں اورسفاک پولیس اہلکاروں کی قتل وغارتگری روزمرہ کا معمول ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ اطلاعات کے مطابق آج ساہیوال میں ایک خاندان شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے جارہا تھا کہ سفاک پولیس اہلکاروں نے بلاجوا زفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں میاں بیوی، ان کی بیٹی سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے ۔ انہوں نے کہاکہ اس المناک واقعہ پر حکومتی وزراء کی جانب سے میڈیاپر دیئے جانے والے بیانات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وفاقی اورپنجاب کی صوبائی حکومت سفاک قاتل پولیس اہلکاروں کو تحفظ دینے کی کوشش کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیاکہ ساہیوال میں پیش آنے والے المناک واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ، تحقیقات سے عوام کو آگاہ کیاجائے اور اس واقعہ کے ذمہ داروں کو آئین اورقانون کے تحت سخت ترین سزا دی جائے۔ جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا اور زخمی بچوں کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔
*****
10/9/2025 8:37:27 PM
ایم کیوایم جوہانسبرگ چیپٹر کے زیرانتظام شاندار اجتماع نےمیری سالگرہ کے
...
05 Oct 2025
دنیا کا نقشہ بدل رہاہے، دنیا کی سیاست بدل رہی ہے، پاکستان اور عالمی حا
...
05 Oct 2025
پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکے عوام 77 برسوں تک اپنے حقوق کیلئے کبھی سڑ
...
05 Oct 2025
لسطین کے حوالے سے پاکستان کے عوام کاہمیشہ سے ایک اصولی مؤقف رہاہے اور
...
04 Oct 2025
پوری دنیا کے حالات تبدیل ہورہے ہیں،مستقبل میں ہونے والی تبدیلیاں بند ر
...
04 Oct 2025
پاکستان کے مفتیان اور علمائے کرام اپنے خطبات سے کشمیر اور فلسطین کے با
...
03 Oct 2025
U-Turn ماسٹر کون؟
...
03 Oct 2025
قبول ہے…قبول ہے … قبول ہے
...
03 Oct 2025
وزیراعظم پاکستان !جس 20نکاتی امن منصوبے میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیا
...
02 Oct 2025
میں اپنےحقوق کےلئے جدوجہدکرنے والے کشمیری عوام پرپیراملٹری رینجرز اور
...
02 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us