سیدعلی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام اتوار6 جنوری کو لندن کے تاریخی مقام
’’ ٹریفلگر اسکوائر ( Trafalgar Square) پر شمعیں روشن کرنے کی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں
خراج عقیدت پیش کرنے کی تعزیتی تقریب لندن کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ہوگی
تمام ترقی پسند، روشن خیال ، اعتدال پسند حضرات اورتمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افرادسے رابطہ کمیٹی کی شرکت کی اپیل
لندن ۔۔۔ 4جنوری 2019ء
ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی،نوجوان رہنما سیدعلی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایم کیوایم کے زیراہتمام اتوار6 جنوری کو لندن کے تاریخی مقام ’’ ٹریفلگر اسکوائر ( Trafalgar Square) پر شمعیں روشن کرنے کی تعزیتی تقریب کیلئے تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ علی رضا عابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کی یہ تعزیتی تقریب لندن کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے ہوگی جوشام تک جاری رہے گی ۔ اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ سے اجازت حاصل کرلی گئی ہے اوریوکے یونٹ کے کارکنان اس سلسلے میں انتظامات میں مصروف ہیں ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنوں سمیت تمام ترقی پسند، روشن خیال اورتمام اعتدال پسند حضرات اورتمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افرادسے اپیل کی ہے کہ وہ سید علی رضاعابدی شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اس تقریب میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔
****