Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک بڑافلاحی ادارہ ہے جس کی فلاحی سرگرمیاں کسی نہ کسی صورت میں سالہ سال جاری رہتی ہیں، احمد علی


 Posted on: 10/17/2013
خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک بڑافلاحی ادارہ ہے جس کی فلاحی سرگرمیاں کسی نہ کسی صورت میں سالہ سال جاری رہتی ہیں، احمد علی
قائدتحریک الطا ف حسین کے ہاتھوں سے دکھی انسانیت کی خدمت کالگاننھاپودہ آج تناوردرخت بن چکاہے اوراس کی شاخیں ملک کے گوشے گوشے میں پھیل چکی ہیں اور عوام اس سے فیضیاب ہورہے ہیں
چرم قربان خدمت خلق فاؤنڈیشن کوعطیہ کرنے پرحق پرست عوام کے ممنون ومشکورہیں،حیدرعباس رضوی
عوام کی جانب سے ملک بھرمیں چرم قربان خدمت خلق فاؤنڈیشن کوعطیہ کرنے پرماضی کے تمام ریکارڈتوٹ گئے
طارق گراؤنڈفیڈرل بی ایریا میں عیدالاضحی کے دوسرے روزمیڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ
کراچی:۔۔۔17؍ اکتوبر 2013ء 
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی سینیٹراحمدعلی نے کہاہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن بڑافلاحی ادارہ ہے جس کی فلاحی سرگرمیوں کاسلسلہ سالہ سال کسی نہ کسی صورت جاری رہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے دکھی انسانیت کی خدمت کاجوننھاپودہ لگایاتھاآج وہ تناوردرخت بن چکاہے اورنہ صرف پاکستان بلکہ دنیابھرکے عوام اس سے استعفادہ کررہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے عیدالاضحی کے دوسرے روزطارق گراؤنڈفیڈرل بی ایریابلاک4میں چرم قربان جمع کرنے کے سلسلے میں قائم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مرکزی کیمپ میں ارکان رابطہ کمیٹی سیدحیدرعباس رضوی،عادل خان کے ہمراہ میڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ کے دوران کیا۔قبل ازیں رکن رابطہ کمیٹی حیدر عباس رضوی نے بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں اورعوامی خدمات کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کوبریفنگ دی۔خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیف ٹرسٹی سینیٹر احمدعلی نے میڈیا کے نمائندوں کوبریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ آج یہاں پوراشہربساہواہے ،چرم قربان جمع کرنے کیلئے دن رات کام جاری ہے۔انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے افتتاحی دنوں کاذاکرکرتے ہوئے کہاکہ قائدتحریک الطا ف حسین نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اپنے ہاتھوں سے خدمت خلق کمیٹی کی شکل میں جوننھاپودہ لگایاتھاآج وہ تناور درخت بن چکاہے جس کی شاخیں ملک کے گوشے گوشے میں پھیل چکی ہیں اور عوام اس سے فیضیاب ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی عوامی خدمات نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی جاری رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کے ساتھ ساتھ ایجوکیشن کی فیلڈمیں بھی خدمت خلق فاؤنڈیشن تیزی سے کام کررہی ہے اوراس کے زیراہتمام اسکولزکالجزبلکہ یونیورسٹی شروع کردی گئی ہیں جہاں غریب ومستحق اوریتیم بچوں کوجدیداعلیٰ تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم قائدتحریک کے فکروفلسفے کے مطابق اس کام کومزیدآگے لیجاناچاہتے ہیں اوراسی طرح عوام کاتعاون اورسپوٹ ہمیں حاصل رہاتووہ وقت دورنہیں جب ہم اپنے مشن میں کامیاب ہونگے۔انہوں نے کہاکہ آج قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والوں میں بے پناہ اضافہ ہواہے اورلوگ ازخودہمیں چرم قربان اوردیگرعطیات پہنچارہے ہیں۔انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضا کاروں اورایم کیوایم کے کارکنان کوشاباش اورخراج تحسین پیش کیاجنہوں نے عیدالاضحی کے موقع پردن رات کام کرکے اپنی خوشیاں عوامی خدمات کیلئے وفد کردی۔متحدہ قومی موومنٹ کی را بطہ کمیٹی کے رکن سیدحیدرعباس رضوی نے کہاہے کہ تمام ترمنفی پروپگنڈوں اورسازشی ہتھکنڈوں کے باوجودایم کیوایم کی مقبولیت میں مزیدکئی گناہ اضافہ ہواہے ، ملک بھرکے حق پرست عوام نے جس طرح ایم کیوایم پراپنے اعتماد کااظہارکیاہے اورچرم قربان خدمت خلق فاؤنڈیشن کوعطیہ کی ہیں اس نے آج ایک بارپھرماضی کے تمام ریکارڈ توڑدیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاتفریق رنگ ونسل دکھی انسانیت کی خدمات سے یہ بات پوری طرح عیاں ہوچکی ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک بڑافلاحی ادارہ ہے جس کی فلاحی سرگرمیاں کسی نہ کسی صورت میں سالہ سال جاری رہتی ہیں،ایمبولینس سروس،میت بس سروس،جدیدطرزاسپتال،ڈسپنسریاں،گشتی شفاء خانے، اسکول، کالج، یونیورسٹی کاقیام اور پاکستان سمیت بیرون ممالک میں ہونیوالی طوفانی بارشیں،زلزلے،خشک سالی ،سیلابی ریلوں کے علاوہ دیگرقدرتی آفات میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی خدمات کی مثالیں نہیں ملتی اور خدمت خلق فاؤنڈیشن یہ سب خدمات عوام کے تعاون جاری ہیں۔انہوں نے چرم قربان خدمت خلق فاؤنڈیشن کوعطیہ کرنے پرحق پرست عوام کاتہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ہرسال چرم قربان جمع کرنے کاسلسلہ شروع کرتی ہے آج اس سلسلے کادوسرادن ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپگنڈوں اورسازشوں کے باوجودپورے پاکستان خصوصاًصوبہ پنجاب،خیبرپختونخوا،بلوچستان،سندھ،گلگت بلتستان سمیت آزادکشمیرکے عوام نے ہم پرجس اعتماد کا اظہارکیاگیاہے وہ ہمارے لئے قابل فخرو ستائش ہے۔انہوں نے کہاکہ اس مرتبہ بھی ہم نے اپنے سابقہ ریکارڈکوتوڑاہے جس پرہم عوام کے بے حدممنون ومشکورہیں۔



12/9/2016 3:42:36 AM