Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گلبہارکالونی میں PSPٹولے کے دفترپرفائرنگ کے واقعہ سے ایم کیوایم کاکوئی تعلق نہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


گلبہارکالونی میں PSPٹولے کے دفترپرفائرنگ کے واقعہ سے ایم کیوایم کاکوئی تعلق نہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 12/24/2018

گلبہارکالونی میں PSPٹولے کے دفترپرفائرنگ کے واقعہ سے ایم کیوایم کاکوئی تعلق نہیں۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
واقعہ کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اوراصل ذمہ داروں کوگرفتارکیاجائے۔ رابطہ کمیٹی
یہ واقعہ ایم کیوایم کے خلاف سازش کاحصہ ہے جس مقصدایم کیوایم کوبدنام کرنا اوراس کے خلاف آپریشن کوجاری رکھنے کاجوازپیداکرناہے۔ رابطہ کمیٹی
اس سے قبل اورنگی ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی میں بھی ایسے ہی واقعات کرواکر ان کاالزام ایم کیوایم پر تھوپاگیا
1992ء سے اسی کرمنلائزیشن پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے ،ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کاجوازپیدا کرنے کیلئے ایسے ہی واقعات کرائے گئے۔رابطہ کمیٹی 
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی وڈیوبریفنگ

لندن ۔۔۔ 24 دسمبر 2018ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہاہے کہ گلبہارکالونی کراچی میں PSPٹولے کے دفترپرفائرنگ کے واقعہ سے ایم کیوایم کاکوئی تعلق نہیں، یہ واقعہ ایم کیوایم کے خلاف سازش کاحصہ ہے جس مقصدایم کیوایم کوبدنام کرنا اوراس کے خلاف آپریشن کوجاری رکھنے کاجوازپیداکرناہے۔ یہ بات رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفےٰ عزیزآبادی،منظوراحمد، سفیان یوسف اورڈاکٹرسلیم دانش نے آج انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں وڈیوبریفنگ میں کہی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کل PSP کے دفترپرفائر نگ کے واقعہ کے بعد پی ایس پی ٹولے کے سرغنہ مصطفےٰ کمال نے اسپتال جاکربہادرآبادٹولے پر اس کاالزام لگایاتھا لیکن اچانک ایک مخصوص ٹی وی پر رینجرزکی 18جولائی 2018ء کی پریس ریلیز چلائی گئی جس میں ایم کیوایم کے دوکارکنوں بلال لودھی اورراشد کی گرفتاری کااعلان تھا ،اس میں اس حوالے سے من گھڑت بیان دیاگیاکہ ایم کیوایم نے کچھ لوگوں کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی ۔اس میں دونام گلبہار کے بھی تھے اورکل کاجو واقعہ ہوااس میں جاں بحق ہونیو الے ایک شخص کانام مظہربھی ہے ۔اس طرح اچانک اس واقعہ کاالزام ایم کیوایم پر ڈالنے کی کوشش کی گئی۔کل کمالونے بہادرآباد ٹولے کوذمہ دارقراردیا اورآج اس نے اس واقعہ کاساراالزام ایم کیوایم پر ڈال دیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ PSPٹولے کے دفترپرفائرنگ کے واقعہ سے ایم کیوایم کاکوئی تعلق نہیں، یہ واقعہ ایم کیوایم کے خلاف سازش کاحصہ ہے جس مقصدایم کیوایم کوبدنام کرنا اوراس کے خلاف آپریشن کوجاری رکھنے کا جواز پیدا کرنا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ اس واقعہ کی اعلیٰ سطحی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اوراصل ذمہ داروں کوگرفتارکیاجائے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ مصطفےٰ کمال نے اپنی فطرت کے مطابق آج ایم کیوایم کی قیادت کے بارے میں جو غلیظ زبان استعمال کی ہے اورجومغلظات بکی ہیں وہ ثابت کرتی ہیں کہ یہ واقعہ باقاعدہ طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت کرایاگیاتاکہ اس کا الزام ایم کیوایم پر ڈال کرایم کیوایم کے کارکنوں پر اس کے مقدمات قائم کرکے ان کی گرفتاریاں کرائی جائیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل اورنگی ٹاؤن، شاہ فیصل کالونی میں بھی ایسے ہی واقعات کرواکر ان کاالزام ایم کیوایم پر تھوپاگیااورقائدتحریک الطاف حسین کے وفاپرست کارکنوں کی گرفتاریاں کی گئیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ1992ء سے اسی کرمنلائزیشن پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے ،ایم کیوایم کے خلاف آپریشن کاجوازپیدا کرنے کیلئے ایسے ہی واقعات کرائے گئے، 1998ء میں سندھ میں گورنرراج نافذکرنے اورایم کیوایم کے خلاف ایک اوربڑاآپریشن شروع کرنے کیلئے سازش کے تحت حکیم سعید کاقتل کرایاگیا اورکینگروکورٹ سے سزائیں دلائیں لیکن ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ سے ایم کیوایم کے کارکنان باعزت بری ہوئے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہکراچی میں ایم کیوایم کے خلاف آپریشن جاری رکھنے اور ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کاجوازپیداکرنے کے لئے اسی طرح فائرنگ اوردہشت گردی کے واقعات کرائے جاتے ہیں اورالزام ایم کیوایم پر تھوپاجاتاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کمالوٹولے کاکردارگھناؤ نا ہے جس نے مہاجرنظریہ کودفن کرنے اورشہدا قبرستان پر تالے لگانے کی بات کی۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کمالونے بے غیرتی ،بے شرمی ،کمینگی اورذلالت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔مصطفےٰ کمال نے پہلے ایم کیوایم کے کارکنوں کو پولیس ورینجرزکے ذریعے گرفتار کروا کر اور سرکاری حراست میں تشددکانشانہ بناکر پی ایس پی ٹولے میں شمولیت کروائی ،جنہوں نے انکار کیا انہیں قتل اورلاپتہ کرایاگیااوراب اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے انہیں لسٹ دی گئی ہے توخود ان کارکنوں کوپولیس ورینجرز کے حوالے کررہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کے لئے قتل اوردہشت گردی کے واقعات کروائے جارہے ہیں۔پی ایس پی ٹولے کو مہاجرقوم سے ہمدردی نہیں،اگر کوئی ہمدردی ہوتی تویہ غداری نہ کرتے اورشہیدوں کے لہوکاسودانہیں کرتے۔رابطہ کمیٹی نے شاہ فیصل کالونی کے ایک پارک سے اسلحہ کی برآمدگی کے حوالے سے کہاکہ پہلے پارکوں، قبرستانوں، گھروں اورمیدانوں سے اسلحہ برآمد کرکے کہاجاتاتھاکہ یہ ایم کیوایم لندن کاہے جسے لوگوں نے ’’بولتااسلحہ ‘‘ کہناشروع کردیاتھا لیکن شاہ فیصل کالونی سے ’’گونگا اسلحہ ‘‘ برآمد کیاگیاجس کوپہلی بار ایم کیوایم سے منسوب نہیں کیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم پرکرمنلائزیشن پالیسی کے تحت جھوٹے الزامات لگانے کاسلسلہ بند کیاجائے ۔

*****

4/25/2024 8:42:31 PM