Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

افغانستان کے صوبہ قندھار میں دہشت گردی قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


افغانستان کے صوبہ قندھار میں دہشت گردی قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
 Posted on: 10/18/2018

افغانستان کے صوبہ قندھار میں دہشت گردی قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ

قندھار میں دہشت گردی کا یہ واقعہ سوچی سمجھی اور گہری سازش کا شاخسانہ ہے ، رابطہ کمیٹی
سازش میں پاکستانی فوج اورخفیہ ایجنسیوں کے کرپٹ جرنیل بھی ملوث ہیں تاکہ آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالاجاسکے، رابطہ کمیٹی
نیٹوکے سربراہان اور افغان حکومت قندھار میں دہشت گردی کا فوری نوٹس لیکراس سازش میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرے، رابطہ کمیٹی
قائد تحریک الطاف حسین اورمہاجرقوم کی جانب سے دہشت گردی کے واقعہ میں جاں بحق افراد کے سوگواران سے
اظہار تعزیت اور امریکی شہریوں سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگوہیں ، رابطہ کمیٹی

لندن۔۔۔18، اکتوبر2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے افغانستان کے صوبہ قندھار میں دہشت گردی کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دہشت گردی کے نتیجے میں صوبہ قندھار کے گورنرزلمے ویسے اورصوبے کے پولیس کمانڈر عبدالرزاق سمیت متعدد افراد کے جاں بحق اورزخمی ہونے پرقائد تحریک جناب الطاف حسین اور کروڑوں مہاجرعوام کی جانب سے گہرے افسوس کااظہارکیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ صوبہ قندھار کے گورنر کے گارڈز کی جانب سے فائرنگ اور قتل وغارتگری انتہائی المناک اور قابل مذمت ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ افغانستان کے صوبہ قندھار میں دہشت گردی کا یہ واقعہ سوچی سمجھی اور گہری سازش کا شاخسانہ ہے جس میں پاکستانی فوج اورخفیہ ایجنسیوں کے کرپٹ جرنیل ملوث بھی ہیں تاکہ اس قسم کے واقعہ سے قرضہ حاصل کرنے کیلئے آئی ایم ایف پر دباؤ ڈالاجاسکے ۔ رابطہ کمیٹی نے نیٹوکے سربراہان اور افغان حکومت سے مطالبہ کیاکہ قندھار میں دہشت گردی کے واقعہ کا فوری نوٹس لیاجائے اور اس سازش میں ملوث عناصر کو بے نقاب کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر قندھار زلمے ویسے اور پولیس کمانڈر عبدالرزاق سمیت دیگر جاں بحق افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکیا اور امریکی شہریوں سمیت تمام زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

*****


4/26/2024 3:39:41 PM