Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیو ایم آسٹریلیا میلبرن یونٹ نے قائد تحریک الطاف حسین کی 65ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی
Posted on: 10/6/2018
ایم کیو ایم آسٹریلیا میلبرن یونٹ نے قائد تحریک الطاف حسین کی 65ویں سالگرہ جوش و خروش سے منائی
ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان نے الطاف حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا
کارکنان نے فلک شگاف نعرے لگاکرقائد تحریک الطاف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکیا
پنڈال میں وقفے وقفے سے سالگرہ کے گیت اور ایم کیوایم کے ترانے بھی بجائے گئے
آزمائش کے مراحل وفاپرست مہاجرقوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے، اراکین ایڈہاک کمیٹی
مہاجرعوام کے دل آج بھی جناب الطاف حسین کے ساتھ دھڑکتے ہیں، اراکین ایڈہاک کمیٹی
ایم کیو ایم آسٹریلیا میلبرن یونٹ کے زیر اہتمام متحدہ قومی موومنٹ کے بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کا 65 واں یوم پیدائش انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔سالگرہ کی تقریب ایک پنڈال میں منعقد کی گئی جس میں ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور میلبرن میں مقیم بزرگوں، نوجوانوں، خواتین اور بچوں سمیت مہاجرہمدردوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پنڈال کو جناب الطاف حسین کی تصاویر سے سجایاگیا تھا ۔جناب الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پرایم کیوایم میلبرن یونٹ کی جانب سے خوبصورت کیک تیارکیاگیا تھا۔اس موقع پرایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان نے جناب الطاف حسین کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور جناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاکراپنی والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکیا۔ پنڈال میں وقفے وقفے سے سالگرہ کے گیت اور ایم کیوایم کے ترانے بھی بجائے گئے جس سے تقریب کے شرکاء میں جوش وخروش کی لہر دوڑ گئی۔
دریں اثناء ایم کیو ایم آسٹریلیا کی سینٹرل ایڈہاک کمیٹی کے ارکان عرفان احمد ، عارف زبیری، ثاقب رضوان اور خالد اجمیری نے جناب الطاف حسین کی سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کے مراحل وفاپرست مہاجرقوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتے اور تمام تر ریاستی مظالم کے باوجود مہاجرقوم کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی ۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی تحریر، تقریر اور تصویرکو نشروشائع کرنے پر پابندی عائد کرکے حق پرستی کے پیغام کوپھیلنے سے روکا نہیں جاسکتااورانشاء اللہ حق پرستی کی یہ جدوجہد بہت جلد کامیابی سے ہمکنارہوگی۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین 70 ملین مہاجروں کے متفقہ قائد ہیں اور مہاجرعوام کے دل آج بھی جناب الطاف حسین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ماورائے عدالت قتل ، جبری گمشدگیوں ، گرفتاریوں اور ریاستی مظالم کے ذریعہ نہ تو قائد تحریک جناب الطاف حسین کے حوصلے پست کیے جاسکتے ہیں اورنہ ہی ان کے سچے نظریاتی کارکنان کو خوف زدہ کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوج ، رینجرز اورپولیس جتنی چاہے سازشیں کرلے وفاپرست کارکنان وعوام جناب الطاف حسین کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے۔سالگرہ کی تقریب کے اختتام پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر، صحت و تندرستی، شہدائے حق بلنددرجات، لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی ، اسیرکارکنان کی جلد رہائی اور ایم کیوایم کے خلاف سازشوں کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
*****
11/4/2025 8:31:43 PM
پاکستان کے آرمی چیف ،تمام کورکمانڈرز اورآپریشنل کمانڈرز سمیت تمام لیف
...
02 Nov 2025
اسٹیبلشمنٹ کے نام الطاف حسین کا اہم پیغام
...
01 Nov 2025
دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ، دونوں ممالک کو سچائی اور ایمانداری کے سا
...
01 Nov 2025
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
یہ کیسا پاکستان ہے؟
...
29 Oct 2025
اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی فوج کو غزہ بھیجا جارہا ہے۔
...
29 Oct 2025
پاکستان میں 27 ویں آئینی ترمیم لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ملک ک
...
27 Oct 2025
میں صحافی ارشد شریف شہید کی والدہ محترمہ رفعت آرا علوی کے انتقال پر د
...
27 Oct 2025
26 ویں آئینی ترمیم کوکالعدم قراردیا جائے، غیرآئینی ترامیم کے تحت تشکی
...
26 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us