Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سانحہ حیدرآباد مہاجروں کے قتل عام کاایسا المناک واقعہ ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔الطا ف حسین


سانحہ حیدرآباد مہاجروں کے قتل عام کاایسا المناک واقعہ ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔الطا ف حسین
 Posted on: 9/29/2018
سانحہ حیدرآباد مہاجروں کے قتل عام کاایسا المناک واقعہ ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا۔الطا ف حسین
30ستمبر1988ء کومسلح دہشت گردوں نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں پرحملہ کرکے معصوم وبے گناہ مہاجروں
پر اندھادھندگولیاں برسائیں ،200سے زائد معصوم وبے گناہ مہاجروں کوشہید کردیاگیا۔الطاف حسین
30برس گزرجانے کے باوجود بھی قاتلوں کوسزانہیں دی گئی اسلئے کہ جن کاقتل عام کیاگیاوہ مہاجرتھے ۔ الطاف حسین 
سانحہ حیدرآباد پاکستان کے نظام انصاف، آئین اورقانون پرایساسیاہ داغ ہے جسے مٹایانہیں جاسکتا۔ الطاف حسین
جس ملک میں اتنے بڑے قتل عام کو نظرانداز کردیاجائے ،وہاں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نہیں عذاب نازل ہواکرتے ہیں۔ الطاف حسین 
سانحہ حیدرآباد 30ستمبر88ء کے شہداء کی 30ویں برسی کے موقع پر بیان، شہداء کوخراج عقیدت
کارکنان اورہمدردعوام سانحہ حیدرآباد کے شہداء کواپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔الطاف حسین

لندن ۔۔۔ 29 ستمبر 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ 30ستمبر1988ء کوپیش آنے والا سانحہ حیدرآباد مہاجروں کے قتل عام کاایسا المناک واقعہ ہے جسے کسی بھی قیمت پر فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ سانحہ حیدرآباد 30ستمبر88ء کے شہداء کی 30ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ 30ستمبر1988ء وہ دن ہے جب جدیدوخودکارہتھیاروں سے مسلح درندہ صفت دہشت گردوں نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں پرحملہ کرکے معصوم وبے گناہ مہاجروں پر اندھادھندگولیاں برسائیں ، آدھے گھنٹے تک حیدرآباد کے مہاجردکانداروں، اپنے گھروں کے باہر بیٹھے اور راہ چلتے مہاجرنوجوانوں، بزرگوں، خواتین اوربچوں پر اندھادھندگولیاں برسائی جاتی رہی، ان کاوحشیانہ قتل عام ہوتارہالیکن پولیس، رینجرز، فوج، انتظامیہ کوئی بھی حیدرآبادکے مہاجروں کوان حملہ آوردہشت گردوں سے بچانے نہیں آیا۔ 200سے زائد معصوم وبے گناہ مہاجروں کوشہید کردیاگیالیکن آج 30برس گزرجانے کے باوجود بھی اس قتل عام میں ملوث درندہ صفت قاتلوں کوکوئی سزانہیں دی گئی اسلئے کہ جن کاقتل عام کیاگیاوہ سب مہاجرتھے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ جس ملک میں اتنے بڑے قتل عام کوبھی نظرانداز کردیاجائے اورمقتولین کوانصاف فراہم نہ کیاجائے صرف اسلئے کہ ان کاتعلق کسی ایک مخصوص لسانی اکائی سے ہے ،وہاں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں نہیں عذاب نازل ہواکرتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ یہ سانحہ حیدرآباد پاکستان کی تاریخ کا ایک ایسا سیاہ باب ہے جسے فراموش نہیں کیاجاسکتا،یہ سانحہ پاکستان کے نظام انصاف، آئین اورقانون پر لگنے والا ایسا داغ ہے جسے مٹایانہیں جاسکتا۔ جناب الطاف حسین نے سانحہ حیدرآبادکے شہداکوزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ان شہداء کاخون ضروررنگ لائے گااور مہاجروں کے حقوق اوربقاء کی یہ تحریک کامیابی سے ضرورہمکنارہوگی۔جناب الطاف حسین نے سانحہ حیدرآبادکے تمام شہیدوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہیدوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ انہوں نے تمام کارکنان اورہمدردعوام سے کہاکہ وہ سانحہ حیدرآباد کے شہداء کواپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں کیونکہ جوقومیں اپنے شہیدوں کوفراموش کردیتی ہیں زمانہ انہیں فراموش کردیتاہے۔ 
*****





4/25/2024 3:19:51 PM