Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین نے 22 اگست کو جوکچھ کہاتھا، ہم ان کے ایک ایک لفظ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ڈاکٹرندیم احسان


قائدتحریک الطاف حسین نے 22 اگست کو جوکچھ کہاتھا، ہم ان کے ایک ایک لفظ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ڈاکٹرندیم احسان
 Posted on: 8/23/2018
قائدتحریک الطاف حسین نے 22 اگست کو جوکچھ کہاتھا، ہم ان کے ایک ایک لفظ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ڈاکٹرندیم احسان
22 اگست قوم کی بقاء اوران کی باعز ت زندگی کے حصول کیلئے منزل کاراستہ دکھاتاہے۔ڈاکٹرندیم احسان
قائدتحریک الطاف حسین نے 22 اگست کی تقریر میں باطل پرستوں کوبے نقاب کیا۔قاسم علی رضا 
ہم مہاجروں کے حقوق چاہتے ہیں،چاہے وہ علیحدہ صوبہ کی شکل میں ہوںیامہاجروں کی خودمختاری کی شکل میں ہو۔ہاشم اعظم
یو م عزم کے سلسلے میں لندن میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں اجتماع سے خطاب

ایم کیوایم کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ قائدتحریک الطاف حسین نے 22 اگست کو جوکچھ کہاتھا، ہم ان کے ایک ایک لفظ کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔انہوں نے یہ بات بدھ کی شام یو م عزم کے سلسلے میں لندن میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجتماع میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین، یوکے کے ذمہ داران اور مختلف یونٹوں کے کارکنان ،بزرگوں،خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔ڈاکٹرندیم احسان نے تمام حاظرین کویوم عزم اورعیدالاضحی کی مبارکبادپیش کی اورکہاکہ الطاف بھائی ایک سچے انسان ہیں ،وہ ہمیشہ سچ کہتے ہیں، انہوں نے 22 اگست کو بھی سچ کہاتھااورظلم کے خلاف کلمہ حق بلندکیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے 22 اگست کومہاجروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے جواب میں جو کچھ کہاتھا ہم ان کے ایک ایک لفظ کے ساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ 22 اگست ہمارے لئے یوم نجات ہے جو قوم کی بقاء اوران کی باعز ت زندگی کے حصول کے لئے ایک جدوجہداورمنزل کاراستہ دکھاتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے پوری کوشش کی کہ طرح طرح کی دھمکیاں دے کر، طرح طرح کے ٹارچردے کر الطاف بھائی کوجدوجہد کے راستے سے ہٹادیاجائے لیکن اسٹیبلشمنٹ ناکام رہی اورانشاء اللہ آئندہ بھی ناکام رہے گی۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ 22 اگست ایک خط تنسیخ ہے، تحریک کیلئے قربانیاں دینے والے وفاپرستوں اور ان لوگوں کے درمیان جنہوں نے بے وفائی کی اوراپنے ظرف وضمیرکاسوداکیا۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے بے وفالوگوں کو عزت اورمقام ومرتبہ دیا لیکن عزت ہرایک کوراس نہیں آتی ۔ وفاہرایک کے خون میں بھی نہیں ہوتی ۔ قائدتحریک الطا ف حسین نے اپنی وفاکوبیچ دینے والوں کی نشاندہی کی اور اللہ تعالیٰ نے قائدتحریک الطاف حسین کی بات کوسچ ثابت کردیا اوربے ضمیرلوگ بے نقاب ہوگئے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ضمیرفروش عناصر قرآن مجید پرہاتھ رکھ کرعہد کرتے رہے کہ میں اپنی آخری سانس تک قائدتحریک الطاف حسین کاوفاداررہوں گا، شہیدوں کے خون کاسودانہیں کروں گالیکن انہوں نے یہ حلف اٹھا کر بھی اپنے عہد سے غداری کی ان سے زیادہ رزیل کوئی اورنہیں ہوسکتا۔ 
اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے 22 اگست کی تقریر میں حق اورباطل اورحق پرستوں اورباطل پرستوں کوبے نقاب کیا۔اس روز باطل اورحق کے درمیان ایک لیکرکھینچی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے 22 اگست 2016ء کوجوکچھ کہا، جس لئے کہا، ہم پاکستان اوراوورسیز میں رہنے والے تمام وفاپرست کارکنان قائدتحریک الطاف حسین کے ایک ایک لفظ کی تائید کرتے ہیں اورقائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جس طرح زمین اورآسمان ایک نہیں ہوسکتے، جس طرح سچ اورجھوٹ ایک نہیں ہوسکتااسی طرح حق اورباطل ایک نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ ایک دن آئے گاجب ظلم وجبرکاسلسلہ ختم ہوگااور ہم آزادفضاء میں سانس لیں گے اورآزاد ی کے ساتھ اپناتحریکی دن منائیں گے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم نے کہاکہ 22 اگست کادن ہماری تحریک کی تاریخ میں یادرکھاجائے گا۔ اس روز اسٹیبلشمنٹ نے قائدتحریک الطاف حسین کی ایک تقریرکوجوازبناکرایم کیوایم کے خلاف بدترین ریاستی آپریشن شروع کردیاگیا۔ نائن زیروسیل کردیا گیا، دفاترمسمارکردیے گئے اورظلم وستم کاایک نیاسلسلہ شروع کردیاگیالیکن وفاکے راستے پر چلنے والوں کوتحریک سے دورنہیں کیاجاسکا۔ ہم قائدتحریک الطاف حسین کے ساتھ کھڑے ہیں اورکھڑے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ جس ملک میں ہمیں جائزحقوق نہیں دیے جائیں گے، ہم پر ریاستی مظالم ڈھائے جائیں اورہمیں دوسرے درجے کے شہریوں جیساسلوک کیاجائے ہم اسے زندہ بادنہیں کہیں گے۔ جہاں ہمیں مساوی حقوق دیے جائیں گے اورعزت کی زندگی ہوگی ہم اسے زندہ بادکہیں گے۔ ہم اپنے حقوق چاہتے ہیں،چاہے وہ مہاجروں کے لئے علیحدہ صوبہ کی شکل میں ہومہاجروں کی خودمختاری کی شکل میں ہو،ہماری جدوجہد جاری ہے اورجاری رہے گی۔ 

*****









4/25/2024 5:59:00 AM