Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہارون بلور اوردیگرافرادکی شہادت نے پورے ملک کوہلاکررکھ دیاہے ۔ڈاکٹرندیم احسان اورقاسم علی رضا


ہارون بلور اوردیگرافرادکی شہادت نے پورے ملک کوہلاکررکھ دیاہے ۔ڈاکٹرندیم احسان اورقاسم علی رضا
 Posted on: 7/11/2018
ہارون بلور اوردیگرافرادکی شہادت نے پورے ملک کوہلاکررکھ دیاہے ۔ڈاکٹرندیم احسان اورقاسم علی رضا
ہارون بلور کومناسب سیکوریٹی فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے خودکش حملہ آور کئی معصوموں کی جانیں لینے میں کامیاب ہوگیا
خودکش دھماکے نے حکومت اورفوج کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمہ اورپرامن انتخابات کے دعووں کوغلط ثابت کردیا
اس سانحہ پر ایم کیوایم کے تمام کارکنان حاجی غلام احمدبلور، الیاس بلوراوربلورفیملی کے تمام افراداوراے این پی کے رہنماؤں،کارکنوں اور تمام شہیدوں کے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان اورڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا کامشترکہ بیان

لندن ۔۔۔ 10 جولائی 2018ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان اورڈپٹی کنوینرقاسم علی رضا نے پشاورمیں خودکش دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے شہید رہنما بیرسٹرہارون بلور اورمتعددافرادکی شہادت اورزخمی ہونے کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراس سانحہ پررابطہ کمیٹی کے تمام ارکان اورکارکنوں کی جانب سے پر دلی صدمہ اورگہرے رنج وغم کااظہار کیاہے ۔ اپنے ایک مشترکہ مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ ایک بڑاستم اوردلخراش واقعہ ہے کہ 2013ء کے انتخابات کی مہم کے دوران اے این پی کے رہنمابشیربلور کوبھی اسی طرح کے ایک خودکش دھماکے میں شہید کردیا گیا تھاجس میں بشیربلوراور کئی معصوم وبے گناہ افراد شہیدہوگئے تھے اوراب بشیربلور کے صاحبزادے ہارون بلور کوبھی خودکش دھماکے میں شہید کردیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ ہارون بلور کی زندگی کوخطرہ تھااوران کی جانب سے پولیس میں رپورٹ بھی درج تھی لیکن حکومت کی جانب سے انہیں مناسب سیکوریٹی فراہم نہیں کی گئی جس کی وجہ سے خودکش حملہ آور دھماکہ کرنے اورہارون بلور سمیت کئی معصوموں کی جانیں لینے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈاکٹرندیم احسان اورقاسم علی رضا نے کہاکہ نگراں حکومت اورفوج کے حکام کی جانب سے دہشت گردی کے خاتمہ، امن و استحکام کے قیام اورپرامن انتخابات کے جو دعوے کئے جارہے تھے اس خودکش دھماکے نے نہ صرف ان تمام دعووں کوغلط ثابت کردیاہے بلکہ پورے ملک کوہلاکررکھ دیاہے ۔ڈاکٹرندیم احسان اورقاسم علی رضانے کہاکہ خودکش دھماکے میں ہارون بلور اوردرجنوں افراد کی شہادت کے سانحہ پرایم کیوایم کے تمام کارکنان حاجی غلام احمدبلور، الیاس بلوراوربلورفیملی کے تمام افراداوراے این پی کے رہنماؤں،کارکنوں اور تمام شہیدوں کے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ہارون بلورشہیداوردھماکے کے تمام شہیدوں کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے ، ان کے لواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلدصحتیابی کے لئے بھی دعا کی ۔ 
*****

4/25/2024 2:08:31 AM