Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن محمدصفدرکودی گئی سزا کا فیصلہ انصاف کے اصولوں کے عین مطابق نظرنہیں آتا۔ الطاف حسین
Posted on: 7/6/2018 1
نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن محمدصفدرکودی گئی سزا کا فیصلہ انصاف کے اصولوں کے عین مطابق نظرنہیں آتا۔ الطاف حسین
فیصلے سے ایسالگتاہے کہ احتساب کے نام پر نوازشریف اوران کی فیملی کوانتقام کانشانہ بنایاگیاہے۔ الطاف حسین
پاکستان کے دیگرسیاسی رہنماؤں نے بھی ملک کی دولت لو ٹی ہے لیکن ان پر اس طرح ہاتھ نہیں ڈالا جارہاہے۔ الطاف حسین
نوازشریف ، شہبازشریف اوران کی پارٹی کے دیگررہنما اپنے ساتھ ہونے والی انتقامی کارروائیوں کازکرتوکرتے ہیں لیکن انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر ایم کیوایم اور مہاجروں پر جوظلم وستم ڈھایاہے اسے بھول جاتے ہیں
نوازشریف کواپنی غلطیوں کوتسلیم کرناہوگا اوراپنے دورمیں کئے گئے گناہوں پراللہ تعالیٰ کے حضورمعافی مانگنی ہوگی۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے نیب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، ان کی صاحبزادی محترمہ مریم نواز اورداماد کیپٹن محمدصفدرکودی گئی سزاپر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ فیصلہ انصاف کے اصولوں کے عین مطابق نظرنہیں آتا بلکہ اس فیصلے سے ایسالگتاہے کہ احتساب کے نام پر نوازشریف اوران کی فیملی کوانتقام کانشانہ بنایاگیاہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ باوجود اس کے کہ نوازشریف کے ہر دورحکومت میں ایم کیوایم کے ریاستی خلاف آپریشن کیاگیا، ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کوماورائے عدالت قتل کیاگیا، انہیں لاپتہ کیاگیا، ایم کیوایم کے لوگوں کی وفاداریاں تبدیل کرواکرایم کیوایم کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کی کوشش کی گئی اورایم کیوایم کوختم کرنے کیلئے ہرقسم کے ہتھکنڈے اختیارکئے گئے ، اس کے باوجود میں سمجھتاہوں کہ نوازشریف اوران کے اہل خانہ کونیب کی جانب سے کرپشن کے ریفرنس میں سزائیں دے کرانہیں خصوصی طورپرانتقام کانشانہ بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ پاکستان کے دیگرسیاسی رہنماؤں نے بھی ملک کی دولت لو ٹی ہے لیکن ان پر اس طرح ہاتھ نہیں ڈالا جارہاہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ میاں نوازشریف ، شہبازشریف اوران کی پارٹی کے دیگررہنمااپنی جماعت کے ساتھ ہونے والی انتقامی کارروائیوں کازکرتوکرتے ہیں لیکن انہوں نے اپنے دورحکومت میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ملکر ایم کیوایم اور مہاجروں پر جوظلم وستم ڈھایاہے وہ انہیں بھول جاتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ کیا میاں نوازشریف کویاد ہے کہ 1992ء میں بھی ان کے دورمیں کس طرح ایم کیوایم کے رہنماؤں، منتخب نمائندوں اورکارکنوں کی جبراًوفاداریاں تبدیل کرائی گئیں، کس طرح جبری پریس کانفرنسیں کرائی گئیں۔ نوازشریف کے حالیہ دور میں بھی یہی ظلم وستم ہوا اورایم کیوایم کے لوگوں کی جبراًوفاداریاں تبدیل کرائی گئیں۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ نوازشریف کواپنی غلطیوں کوبھی تسلیم کرناہوگا اوراپنے دورمیں کئے گئے گناہوں پراللہ تعالیٰ کے حضورمعافی مانگنی ہوگی، اللہ تعالیٰ بہتر انصاف کرنے والا اورمعاف کرنے والاہے۔
*****
3/24/2026 10:03:15 PM
#کراچی میں آندھی اورطوفانی بارش کے باعث ہونے و الے جانی ومالی نقصانات
...
19 Mar 2026
ایم کیوایم نے کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں میں عوامی انقلاب برپا کیا
...
18 Mar 2026
افغانستان ہمارا پڑوسی اسلامی ملک ہے، پاکستان کی جانب سے افغانستان پر
...
17 Mar 2026
ایران جس بہادری اورجرات کے ساتھ امریکی اوراسرائیلی جارحیت کا مقابلہ ک
...
16 Mar 2026
سچی تحریکوں کوطاقت سے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ الطاف حسین لاہورمیں ایم ک
...
16 Mar 2026
ایم کیوایم کے سابق رکن قومی اسمبلی نثارپہنور اوران کے بیٹے محسن پہنور
...
14 Mar 2026
ایم کیوایم شعبہ خواتین برطانیہ کے زیراہتمام دعوت افطار کااہتمام
...
10 Mar 2026
حکومت پاکستان کو ایران پربلاجواز بمباری کے عمل میں کسی بھی طرح امریکہ
...
08 Mar 2026
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہید کی جراتمندانہ زندگی، ثابت
...
08 Mar 2026
ایران امریکہ سے ہونیوالے مذاکرات میں ایٹم بم نہ بنانے اور انٹرنیشنل اٹ
...
07 Mar 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us