Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کل بروز جمعہ اے پی ایم ایس او کے 40ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں لندن میں اجتماع سے اہم اورفکرانگیز خطاب کریں گے


ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کل بروز جمعہ اے پی ایم ایس او کے 40ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں لندن میں اجتماع سے اہم اورفکرانگیز خطاب کریں گے
 Posted on: 6/28/2018
ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین کل بروز جمعہ اے پی ایم ایس او کے 40ویں یوم تاسیس کے سلسلے
میں لندن میں اجتماع سے اہم اورفکرانگیز خطاب کریں گے
اجتماع نارتھ لندن کے علاقے ایجویئر کے سنگم ہال میں شام چھ منعقد ہوگا، کارکنان تیاریوں میں مصروف ہیں
40ویںیوم تاسیس کے اجتماع میں شرکت کے لئے اوورسیزیونٹوں کے ذمہ داران بھی لندن پہنچے ہیں

لندن ۔۔۔ 28 جون 2018ء
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کل بروز جمعہ 29جون اے پی ایم ایس او کے 40ویںیوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں ہونے والے اجتماع سے انتہائی اہم اورفکرانگیز خطاب کریں گے۔یہ اجتماع نارتھ لندن کے علاقے ایجویئرمیں واقع سنگم ہال میں شام چھ بجے منعقد ہوگا۔جناب الطاف حسین کایہ خطاب سوشل میڈیاکے ذریعے براہ راست نشر کیاجائے گا۔ اے پی ایم ایس او کے 40ویں یوم تاسیس کے اس اجتماع کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے مختلف ذیلی یونٹوں کے کارکنان تیاریوں میں مصروف ہیں۔یوم تاسیس کے اس اجتماع میں شرکت کے لئے امریکہ، کینیڈا،بیلجئم،ساؤتھ افریقہ اوردیگر اوورسیزیونٹوں کے ذمہ داران بھی لندن پہنچے ہیں۔ دریں اثناء ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزر ہاشم اعظم اور آرگنائزنگ کمیٹی نے یوکے کے تمام کارکنوں اور ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس اجتماع میں بھرپورتعدادمیں شرکت کریں۔

***** 


4/25/2024 12:45:22 PM