Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پشاوررنگ روڈپربم دھماکہ پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کااظہارمذمت


پشاوررنگ روڈپربم دھماکہ پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کااظہارمذمت
 Posted on: 10/10/2013
پشاوررنگ روڈپربم دھماکہ پرایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کااظہارمذمت
پشاوررنگ روڈبم دھماکہ کھلی دہشت گردی ہے،الطاف حسین
بم دھماکے کے زخمیوں سے اظہارہمدردی،حکومت زخمیوں کوسرکاری خرچ پرعلاج معالجے کی سہولیات فراہم کرے،الطاف حسین کامطالبہ
لندن:۔۔۔10، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے دہشت گردوں کی جانب سے پشاورکے علاقے رنگ روڈپردھماکہ کرکے پولیوٹیم کی حفاظت پرمامورلیویزاہلکاروں سمیت متعددشہریوں کونشانہ بنانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاکہ دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گرداپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کیلئے معصوم شہریوں،عبادتگاہوں،بزرگان دین کے مزارت اورسیکوریٹی اہلکاروں کوتسلسل کے ساتھ نشانہ بنارہے ہیں تاکہ ملک کوغیرمستحکم کیاجاسکے۔انہوں نے بم دھماکے میں زخمی ہونیوالے افرادسے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنرخیبرپختونخوااور وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے مطالبہ کیا کہ پشاور بم دھماکے کانوٹس لیاجائے ،دھماکے زخمیوں کوعلاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں اوردھماکہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔



12/7/2016 12:19:55 PM