Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہورکے علاقے پرانی انارکلی فوڈ اسٹریٹ کے ایک ہوٹل میں بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت


لاہورکے علاقے پرانی انارکلی فوڈ اسٹریٹ کے ایک ہوٹل میں بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 10/10/2013
لاہورکے علاقے پرانی انارکلی فوڈ اسٹریٹ کے ایک ہوٹل میں بم دھماکے پر الطاف حسین کااظہار مذمت 
بم دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ، الطاف حسین 
جناب الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق فرد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی 
لندن ۔۔۔10، اکتوبر2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین لاہور کے علاقے پرانی انارکلی فوڈ اسٹریٹ کے ہوٹل میں میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں بم دھماکے اور دہشت گردی کی کاروائیوں ملوث دہشت گرد وں کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے اور انہیں فوری سزا دی جائے ۔انہوں نے کہاکہ دہشت گرد ملک بھر میں پے درپے بم دھماکے کی سفاکانہ کاروائیاں کررہے میں اور ابھی تک قانون کی گرفتار سے آزاد ہیں ۔۔انہوں نے بم دھماکے جاں بحق ہونے والے فردکے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین اور دعا کی کہ اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے او زخمیوں کو جلد و مکمل صحت یابی عطا کرے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر پنجاب ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ لاہور کے علاقے پرانی انارکلی فوڈ اسٹریٹ کے ہوٹل میں بم دھماکے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سزا دی جائے ۔

12/4/2016 12:05:52 AM