Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
صنوبر جمال کے انتقال سے تحریک ایک مخلص اوروفادار ساتھی سے محروم ہوگئی ، قائد تحریک الطاف حسین
Posted on: 4/13/2018
صنوبر جمال کے انتقال سے تحریک ایک مخلص اوروفادار ساتھی سے محروم ہوگئی ، قائد تحریک الطاف حسین
تحریک ، مشن اورمقصد کیلئے محترمہ صنوبر جمال کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی ، الطاف حسین
صنوبر جمال اوردیگرباوفا ماؤں، بہنوں اوربیٹیوں کی حق پرستانہ جدوجہد تحریک کے ہرمخلص ساتھی کیلئے مشعل راہ ہے، الطاف حسین
اللہ تعالیٰ محترمہ صنوبرجمال کو شہادت کا درجہ عطافرمائے، ان کی قبرکو نورسے منورفرمائے، الطاف حسین
شعبہ خواتین کی محترمہ صنوبر جمال کے انتقال پر مرحومہ کے شوہر محمد جمال سے قائد تحریک الطاف حسین کا ٹیلی فون پر اظہارتعزیت
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ شعبہ خواتین کی رکن محترمہ صنوبر جمال کے انتقال سے تحریک ایک مخلص اوروفادار ساتھی سے محروم ہوگئی ہے ۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم پی آئی بی کالونی شعبہ خواتین کی رکن محترمہ صنوبرجمال کے شوہر محمد جمال سے ٹیلی فون پر تعزیت کرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تحریک ، مشن اورمقصد کیلئے محترمہ صنوبر جمال کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی اور محترمہ صنوبر جمال جیسی پرعزم ، بہادر اورباوفا ماؤں، بہنوں اوربیٹیوں کی حق پرستانہ جدوجہد تحریک کے ہرمخلص ساتھی کیلئے مشعل راہ ہے ۔ انہوں نے محترمہ صنوبر جمال کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ محترمہ صنوبرجمال کے انتقال کی خبر سن کر مجھے بہت دکھ ہوا ہے اور مجھے بالکل یقین نہیں آرہا ہے کہ صنوبر جمال اب ہمارے درمیان نہیں رہیں۔ ان کا محبت بھرا لہجہ اور خلوص بھری باتیں میرے کانوں میں گونج رہی ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے مرحومہ کے شوہر محمد جمال اوردیگر سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھی کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ میں اپنی ، رابطہ کمیٹی ، انٹرنیشنل سیکریٹریٹ، ایم کیوایم برطانیہ کے ذمہ داران وکارکنان سمیت تمام کارکنان کی جانب سے محترمہ صنوبر جمال کے انتقال پر دلی تعزیت کااظہارکرتا ہوں اور ہم سب مرحومہ کے بلنددرجات اورسوگوارلواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کررہے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محترمہ صنوبرجمال کو شہادت کا درجہ عطافرمائے، ان کی قبرکو نورسے منورفرمائے، شہیدوفاڈاکٹرحسن ظفرعارف سمیت تمام شہداء ، لاپتہ واسیرکارکنان اوران کے اہل خانہ کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور انکی قربانیوں کے طفیل مہاجروں کی مشکلات حل کرے ، مہاجروں کی مددکیلئے غیب سے دروازے کھولے اور مہاجروں کو فرزندزمین بنائے تاکہ شہدائے حق کی ارواح خوش ہوں۔ محترمہ صنوبر جمال کے شوہر محمد جمال نے جناب الطاف حسین سے اظہارتعزیت پردلی تشکرکااظہارکرتے ہوئے جناب الطاف حسین کی صحت وعافیت کیلئے دعا کی۔
*****
9/24/2026 9:47:21 AM
ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین نے ماضی کے مخالف طارق چوہدری کوگلے
...
22 Sep 2026
میں پاکستان کے موجودہ کرپٹ سیاسی نظام کی تبدیلی چاہتاہوں۔الطاف حسین
...
21 Sep 2026
ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام لندن میں بانی و قائد جناب الطاف حسین
...
20 Sep 2026
ایم کیو ایم ساوتھ افریقہ جہانسںبرگ یونٹ کے زیر اہتمام شاندار پروقار تق
...
20 Sep 2026
چالیس برس بعد، ایک آواز سے دوبارہ ملاقات! الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ،
...
20 Sep 2026
میں فوج کے خلاف نہیں، غیرمنصفانہ اورظالمانہ سسٹم کے خلاف ہوں۔ الطاف حس
...
20 Sep 2026
میں نہ کل گھبرایا تھا اورنہ گزشتہ روز کے حملے سے گھبرایا ہوں۔ الطاف ح
...
19 Sep 2026
لانگ مارچ ایک سیاسی عمل ہے، لیکن کیا اب کورٹ فیصلہ کرے گی کہ کوئی سیاس
...
18 Sep 2026
محبان پاکستان اوورسیز سعودی عرب (ریاض ) کی جانب سے قائدِ تحریک محترم
...
17 Sep 2026
متحدہ قومی موومنٹ کے ترجمان نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ جمعرات کی شب لن
...
17 Sep 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us