Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم، پشتون تحفظ موومنٹ کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ڈاکٹرندیم احسان،کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ
Posted on: 4/6/2018 1
ایم کیوایم، پشتون تحفظ موومنٹ کے جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے۔ڈاکٹرندیم احسان،کنوینرمتحدہ قومی موومنٹ
پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے اٹھائے گئے نکات اورمطالبات پر توجہ دی جائے ۔ڈاکٹرندیم احسان
قائدتحریک الطاف حسین ہرفورم پر قبائلی علاقوں کے مظلوم عوام کے لئے آوازاٹھارہے ہیں۔ڈاکٹرندیم احسان
ماورائے عدالت قتل کئے گئے پشتونوں کے اہل خانہ کوانصاف فراہم کیاجائے،شہداء پیکج کااعلان کیاجائے۔ڈاکٹرندیم احسان
تمام لاپتہ پشتونوں کوبازیاب کرایا جائے ،قبائلی علاقوں میں لوگوں کی نجی املاک فوج سے خالی کرائی جائیں۔ڈاکٹرندیم احسان
آئی ڈی پیز کے طورپردربدرکئے جانے والے تمام پشتونوں کوان کے گھروں پر آباد کیاجائے۔ڈاکٹرندیم احسان
قبائلی علاقوں میں قائم چیک پوسٹوں پر فوج کے بجائے مقامی لوگوں پر مبنی فورس تعینات کی جائے۔ڈاکٹرندیم احسان
اندراج کارڈ اور وطن کارڈ کاخاتمہ کیاجائے ، پی ٹی ایم کے رہنماؤں کے خلاف قائم مقدمات ختم کئے جائیں۔ڈاکٹرندیم احسان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرڈاکٹرندیم احسان نے کہاہے کہ ایم کیوایم، پشتون تحفظ موومنٹ کے تمام جائز مطالبات کی حمایت کرتی ہے اورارباب اختیار سے مطالبہ کرتی ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظورپشتین اوران کے دیگر رہنماؤں کی جانب سے اٹھائے گئے نکات اورمطالبات پر توجہ دی جائے اور قبائلی علاقوں کے پشتون عوام میں پائی جانے والی بے چینی کودورکیاجائے ۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ پاکستان کے قبائلی علاقوں کے عوام نے ملک کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں،ماضی میں اختیارکی گئی ریاستی پالیسیوں اورفیصلوں سے بھی قبائلی علاقوں کے عوام ہی سب سے زیادہ متاثر ہوئے اوراب حالیہ زمانے میں کئے گئے ریاستی آپریشنوں کا خمیازہ بھی قبائلی علاقوں کے عوام نے ہی بھگتا، انہوں نے ہزاروں کی تعدادمیں جانیں دیں، اب بھی ایک محتاط اندازے کے مطابق 30ہزار سے زائد قبائلی لاپتہ ہیں، ڈیڑھ لاکھ سے زائد گھرتباہ ہوگئے اورلاکھوں قبائلی ملک کے مختلف حصوں میں آئی ڈی پیز کی شکل میں مشکل زندگی گزاررہے ہیں۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ نقیب اللہ محسود کے وحشیانہ ماورائے عدالت قتل کے واقعہ کے بعدان مظالم کے خلاف قبائلی علاقوں سمیت ملک پھرمیں پھیلے ہوئے پشتون عوام میں ان مظالم کے خلاف جذبات مزید شدیدہوگئے ہیں ،پشتون تحفظ موومنٹ نے مظلوم پشتون عوام کے جذبات کوزبان دی ہے اسی لئے پشتون تحفظ موومنٹ کوپشتون عوام میں بہت تیزی سے پذیرائی حاصل ہورہی ہے اور پشتون عوام جوق درجوق اس کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں۔ ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے اٹھائے گئے مطالبات پر ہمدردانہ غورکرنے کے بجائے ان کے خلاف منفی پروپیگنڈے کئے جارہے ہیں، ان پر ملک دشمنی اورغداری کے شرمناک الزامات لگائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ سوچ اور طرزعمل ملک کیلئے کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے ۔ ڈاکٹرندیم احسان نے کہاکہ ایم کیوایم مظلوم پشتون قبائلی بھائیوں سے مکمل ہمدردی رکھتی ہے اورقائدتحریک الطاف حسین ہرفورم پر قبائلی علاقوں کے عوام کے لئے آوازاٹھارہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ قبائلی علاقوں کے ماورائے عدالت قتل کئے گئے پشتونوں کے اہل خانہ کوانصاف فراہم کیاجائے،شہداء پیکج کااعلان کیاجائے، تمام لاپتہ پشتونوں کوبازیاب کرایا جائے ،قبائلی علاقوں میں لوگوں کی نجی املاک، فوج سے خالی کرائی جائیں،آئی ڈی پیز کے طورپردربدرکئے جانے والے تمام پشتونوں کوان کے گھروں پر آباد کیاجائے، قبائلی علاقوں میں قائم چیک پوسٹوں پر فوج کے بجائے مقامی لوگوں پر مبنی فورس تعینات کی جائے ،آرمی چیف کے اعلان کے مطابق اندراج کارڈ اور وطن کارڈ کاخاتمہ کیاجائے اورپشتون تحفظ موومنٹ کے رہنماؤں کے خلاف قائم کئے گئے مقدمات ختم کئے جائیں۔
*****
6/24/2026 5:00:14 AM
ایم کیوایم کے خلاف 1992ء کے فوجی آپریشن کے دوران ڈھائے گئے بھیانک مظ
...
22 Jun 2026
اگر 1992ء میں پورے ملک سے ایم کیوایم کے خلاف فوجی آپریشن کے خلاف آواز
...
21 Jun 2026
19 جون 1992ء کادن ایم کیوایم کے لئے یوم سیاہ ہے……الطاف حسین
...
19 Jun 2026
فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاست کے خاتمے کیلئےغریبوں کی حکمرا
...
15 Jun 2026
کشمیریوں کوحق دینے کے بجائے گولیاں اورلاشیں دی جا رہی ہیں، یہ ظلم دی
...
15 Jun 2026
اے پی ایم ایس او کے 48ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ایم کیو ایم کینیڈا، ک
...
14 Jun 2026
حق مانگنے پر کشمیریوں کوغدار،ملک دشمن اورانڈین ایجنٹ قراردیناشرمناک ہے
...
14 Jun 2026
بلوچوں، پشتونوں اور کشمیریوں پر جوظلم وستم ڈھایاجارہا ہے کیا اس سے پا
...
14 Jun 2026
اے پی ایم ایس اونے پاکستان کے فرسودہ نظام کوللکارا اور اسٹیٹس کوتوڑا۔
...
14 Jun 2026
ایم کیو ایم آسٹریلیا، میلبرن یونٹ میں اے پی ایم ایس او کا 48واں یومِ
...
13 Jun 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us