Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ایم کیوایم کے 34ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں
Posted on: 3/9/2018 1
ایم کیوایم کے 34ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں
یوم تاسیس کامرکزی اجتماع لندن میں ہفتہ 17مارچ کو ہوگا،اجتماع سے ایم کیوایم کے بانی وقائد الطاف حسین خطاب کریں گے
یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے کارکنان دعوت نامے تقسیم کرنے میں مصروف ہیں
34ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے ویسٹ لندن چیپٹر کے زیراہتمام ساؤتھ آل میں کارکنوں کا اجلاس
جلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمدسلیم ، جوائنٹ آرگنائزرسہیل خانزادہ ،آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محمدراشد کی شرکت
قائدتحریک الطاف حسین نے مہاجروں کوشناخت دی اورانہیں اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہدکرنے کی راہ دکھائی۔محمدسلیم
انشاء اللہ 17مارچ کو 34ویں یوم تاسیس کااجتماع شانداراوریادگارہوگا۔سہیل خانزادہ
ایم کیوایم کے 34ویں یوم تاسیس کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کی جانب سے تیاریاں جاری ہیں ۔یوم تاسیس کے سلسلے میں لندن میں ہفتہ 17مارچ کو مرکزی اجتماع ہوگاجس سے ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطاف حسین خطاب کریں گے۔یوم تاسیس کے مرکزی اجتماع کی تیاریوں کے سلسلے میں ایم کیوایم یوکے کے چیپٹرز کے کارکنان لندن اوربرطانیہ کے مختلف شہروں میں دعوت نامے تقسیم کرنے میں مصروف ہیں اورہمدردوں کے پاس جاکرانہیں پروگرام میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کارکنوں کے اجلاسوں کاانعقادبھی جاری ہے ۔ اس سلسلے میں یوکے کے دیگرچیپٹرزکی طرح ویسٹ لندن چیپٹرکے کارکنوں کاایک اجلاس ساؤتھ آل میں ہوامنعقد کیاگیا۔ اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمدسلیم ، یوکے کے جوائنٹ آرگنائزرسہیل خانزادہ ،آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن محمدراشد اورچیپٹرکے ذمہ داران بھی شریک تھے۔ اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد سلیم نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے برسوں سے اپنے حقوق سے محروم ومظلوم مہاجروں کوشناخت دی اورانہیں متحدکرکے اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہدکرنے کی راہ دکھائی۔ مہاجردشمن قوتوں نے ایم کیوایم کوختم کرنے کی بہت کوششیں کیں لیکن اس تحریک کوختم نہیں کیاجاسکا۔ اس تحریک کی جدوجہدمیں ہزاروں کارکنوں کوشہیدکیاگیا ، ہزاروں کارکنوں کوگرفتارکیاگیا،جن میں سے سینکڑوں آج بھی لاپتہ ہیں۔ قائدتحریک الطاف حسین کے حوصلوں کو توڑنے کے لئے ان کے بڑے بھائی ناصر حسین اوربھتیجے عارف حسین تک کوگرفتارکرکے بیدردی سے شہید کردیاگیا لیکن قائدتحریک الطا ف حسین نے جدوجہد ترک نہیں کی اوروہ قوم کے حقو ق کیلئے آج بھی رات دن جدوجہدکررہے ہیں۔ محمدسلیم نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ نے مہاجروں کی طاقت کو کمزور کرنے کے لئے حقیقی دہشت گردوں کے بعد پی ایس پی ، پی آئی بی اوربہادرآبادٹولہ تشکیل دیالیکن مہاجرعوام ان سازشوں کواچھی طرح سمجھتے ہیں اوروہ صرف اورصرف قائدتحریک الطاف حسین کوہی اپنارہبرسمجھتے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں سے کہاکہ وہ اپنی صفوں میں اتحادبرقرارکھیں اوریوم تاسیس کو شاندار بنانے کے لئے اپنی تیاریاں جاری رکھیں۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے جوائنٹ آرگنائزر سہیل خانزادہ نے کہاکہ تمام ترنامساعد حالات کے باوجود یوکے یونٹ کے کارکنان ایم کیوایم کے 34 ویں یوم تاسیس کی تیاریوں میں جوش وجذبے کے ساتھ مصروف ہیں ، وہ گھر گھر جاکر ہمدردوں کو یوم تاسیس کاپیغام پہنچا رہے ہیں اورانشاء اللہ 17مارچ کو 34ویں یوم تاسیس کااجتماع شانداراوریادگارہوگا۔ اس موقع پر شہیدوفا ڈاکٹرحسن ظفر عارف سمیت تحریک کے تمام شہیدوں کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاگیااوران کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔
*****
12/7/2025 7:37:30 PM
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تیزی سےبدلتی ہ
...
03 Dec 2025
اس سال میں بہت کچھ ہواہے اورمیں کہہ رہا ہوں کہ مستقبل قریب میں بھی بہت
...
03 Dec 2025
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان کا معصوم ابراہیم کے سوگوارلوا
...
02 Dec 2025
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئرارکان مطلوب زیدی ، یوسف سعید اورکاشف زیدی کو
...
02 Dec 2025
1973ء کاآئین مکمل طورپر مسخ کیاجاچکاہے،کیااب اس بات کی ضرورت نہیں ہے ک
...
02 Dec 2025
وزیراعلیٰ سندھ کو معلوم ہوناچاہیے کہ برصغیرکی تقسیم سے قبل سندھ بمبئی
...
02 Dec 2025
پیپلزپارٹی کی کراچی دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے
...
01 Dec 2025
کراچی میں نیپاچورنگی کے علاقے میں کھلے مین ہول میں تین سالہ بچے ابراہی
...
01 Dec 2025
فوج کے جرنیلوں اور کورکمانڈروں سے درخواست ہےکہ سندھ سیکریٹریٹ کادورہ ک
...
30 Nov 2025
انڈین ٹی وی چینل کو انٹرویو د ینے سےمحترمہ نورین نیازی غدار اورملک د
...
30 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us