Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ممتازفلاسفر، مفکر، ترقی پسند دانشور، بزرگ استاد اورایم کیوایم کے سینئر رہنما پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی یاد میں ایم کیوایم کے زیراہتمام ہفتہ 17فروری کو لندن میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیاجائے گا


ممتازفلاسفر، مفکر، ترقی پسند دانشور، بزرگ استاد اورایم کیوایم کے سینئر رہنما پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی  یاد میں ایم کیوایم کے زیراہتمام ہفتہ 17فروری کو لندن میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیاجائے گا
 Posted on: 2/13/2018
ممتازفلاسفر، مفکر، ترقی پسند دانشور، بزرگ استاد اورایم کیوایم کے سینئر رہنما پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی 
یاد میں ایم کیوایم کے زیراہتمام ہفتہ 17فروری کو لندن میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیاجائے گا
تعزیتی ریفرنس میں دانشور، وکلاء، بلاگرز، صحافی،اساتذہ اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے
تعزیتی ریفرنس میں ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدکی زندگی، روشن خیال اورترقی پسندمعاشرے کے قیام کیلئے ان کی جدوجہد، 
علمی وفکری خدمات اورقربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی 
’’ شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی زندگی اپنے حقوق کیلئے جدوجہدکرنے والے تمام مظلوموں کیلئے
مشعل راہ ہے ، کنوینرایم کیوایم ڈاکٹرندیم احسان اور اراکین رابطہ کمیٹی کاخراج عقیدت

لندن۔۔۔13، فروری2018ء
پاکستان کے ممتازفلاسفر، مفکر، ترقی پسند دانشور، بزرگ استاد اورایم کیوایم کے سینئر رہنما پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی یاد میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتہ 17فروری کو لندن میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیاجائے گا۔ تعزیتی ریفرنس میں دانشور، سینئروکلاء، بلاگرز، صحافی،اساتذہ اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ تعزیتی ریفرنس میں مقررین کی جانب سے پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدکی زندگی،پاکستان میں روشن خیال اورترقی پسندمعاشرے کے قیام کے لئے ان کی جدوجہد، علمی وفکری خدمات اورقربانیوں پر روشنی ڈالی جائے گی ۔ تعزیتی ریفرنس لندن کے شمال مغربی علاقے ایجویئرکے واٹلنگ کمیونٹی سینٹر واقع 145 Orange Hill Road, Edgware, Middlesex HA8 0TR میں ہفتہ 17فروری کو شام 7 بجے منعقد ہوگا۔ واضح رہے کہ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کو13جنوری 2018ء کو کراچی میں حراست میں لینے کے بعد تشدد کرکے ماورائے عدالت قتل کردیاگیاتھا۔انہیں 13جنوری کواغواکے اندازمیں حراست میں لیاگیاتھااور ان کی تشددزدہ لاش اگلے روزیعنی 14جنوری کو کراچی کے دوردراز ساحلی علاقے ابراہیم حیدری میں پائی گئی تھی ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹرندیم احسان اور رابطہ کمیٹی کے تمام ارکان نے کہاہے کہ’’ شہید وفا‘‘ پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کی زندگی اورجدوجہد ایم کیوایم کے تمام کارکنوں اوراپنے حقوق کے لئے جدوجہدکرنے والے تمام مظلوموں کے لئے مشعل راہ ہے ، ملک میں منصفانہ نظام اورایک ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لئے شہید وفا پروفیسرڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ 

*****


5/20/2018 5:58:03 PM