Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی، ڈاکٹرندیم احسان
Posted on: 2/13/2018
قائد تحریک الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی، ڈاکٹرندیم احسان
ایم کیوایم پر قبضہ کرنے والے مفادپرستوں کو عوامی احتساب کا سامناکرنا پڑے گا، ڈاکٹرندیم احسان
ایم کیوایم کو مٹانے والے اس دنیا سے مٹ گئے اور ایم کیوایم آج بھی قائم ودائم ہے، ڈاکٹر ندیم احسان
کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں ،انشاء اللہ فتح وفاپرستوں کا مقدر ثابت ہوگی، ڈاکٹر ندیم احسان
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینر ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں ایم کیوایم ایک تھی اور ایک ہی رہے گی اورایم کیوایم پر قبضہ کرنے والے مفادپرستوں کو عوامی احتساب کا سامناکرنا پڑے گا۔ ایک بیان میں ڈاکٹر ندیم احسان نے کہاکہ ایم کیوایم کی جڑیں عوام میں مضبوطی سے قائم ہیں اور سندھ کے شہری عوام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں آج بھی متحد ومنظم ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے ووٹ بنک پر شب خون مارنے کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے اورہردور میں ظلم وجابر قوتوں نے ایم کیوایم کو ختم کرنے کی کوشش کی لیکن اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم اور عوام کے تعاون سے ایم کیوایم کو مٹانے والے اس دنیا سے مٹ گئے اور ایم کیوایم آج بھی قائم ودائم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے جاری تمام ترریاستی مظالم اورمنفی پروپیگنڈوں کے باوجودسندھ کے شہری عوام کے دلوں سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی محبت ختم نہیں کی جاسکی ۔انہوں نے کہاکہ ظرف وضمیرکا سودا کرنے والے عناصر نے ایک منظم سازش کے تحت ایم کیوایم پرقبضہ کرنے کی گھناؤنی کوشش کی اور بابائے مہاجرقوم قائد تحریک جناب الطاف حسین سے لاتعلقی اختیار کی لیکن ایم کیوایم پرقبضہ کرنے کی سازش کرنے والے مفادپرستوں کو آج قدرت کے مکافات عمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ ڈاکٹر ندیم احسان نے ایم کیوایم کے تمام کارکنان پرزوردیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں اور اس بات پریقین رکھیں کہ انشاء اللہ فتح وفاپرستوں کا مقدر ثابت ہوگی۔
*****
9/25/2026 1:44:32 AM
ایم کیوایم کے بانی وقائدالطاف حسین نے ماضی کے مخالف طارق چوہدری کوگلے
...
22 Sep 2026
ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی 73 ویں
...
21 Sep 2026
میں پاکستان کے موجودہ کرپٹ سیاسی نظام کی تبدیلی چاہتاہوں۔الطاف حسین
...
21 Sep 2026
ایم کیوایم برطانیہ کے زیر اہتمام لندن میں بانی و قائد جناب الطاف حسین
...
20 Sep 2026
ایم کیو ایم ساوتھ افریقہ جہانسںبرگ یونٹ کے زیر اہتمام شاندار پروقار تق
...
20 Sep 2026
چالیس برس بعد، ایک آواز سے دوبارہ ملاقات! الطاف حسین کی 73ویں سالگرہ،
...
20 Sep 2026
میں فوج کے خلاف نہیں، غیرمنصفانہ اورظالمانہ سسٹم کے خلاف ہوں۔ الطاف حس
...
20 Sep 2026
میں نہ کل گھبرایا تھا اورنہ گزشتہ روز کے حملے سے گھبرایا ہوں۔ الطاف ح
...
19 Sep 2026
لانگ مارچ ایک سیاسی عمل ہے، لیکن کیا اب کورٹ فیصلہ کرے گی کہ کوئی سیاس
...
18 Sep 2026
محبان پاکستان اوورسیز سعودی عرب (ریاض ) کی جانب سے قائدِ تحریک محترم
...
17 Sep 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us