Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
ڈاکٹرحسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل ،مہاجرکارکنان کی گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے تحت بدھ کواحتجاجی مظاہرہ ہوگا
Posted on: 1/22/2018
ڈاکٹرحسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل ،مہاجرکارکنان کی گرفتاریوں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے تحت بدھ کواحتجاجی مظاہرہ ہوگا
احتجاجی مظاہرہ بروز بدھ 24، جنوری کو پریٹوریا میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
احتجاجی مظاہرے میں ذمہ داران، کارکنان ، ہمدردپاکستانی اوران کے اہل خانہ شرکت کریں گے
تمام کارکنان اورہمدرد احتجاجی مظاہرے میں بھرپورشرکت کریں، ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ
ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے تحت مورخہ 24،جنوری 2018ء بروز بدھ پریٹوریا میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے ایم کیوایم کے مرکزی رہنما’’ شہید وفا‘‘ ڈاکٹر حسن ظفرعارف شہید کے ماورائے عدالت قتل، ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی غیرآئینی وغیرقانونی گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں ، مہاجروں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورمہاجرقوم پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف ساؤتھ افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ یہ احتجاجی مظاہرہ مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے ، لندن وقت کے مطابق صبح ساڑھے آٹھ بجے اورپاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا اور دوگھنٹے تک جاری رہے گا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان، مختلف یونٹوں کے ذمہ داران، کارکنان ، ہمدرد پاکستانی اوران کے اہل خانہ شرکت کریں گے ۔دریں اثناء ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے آرگنائزر راشد مینائی اور آرگنائزنگ کمیٹی کے ارکان نے ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ یونٹ کے تمام کارکنان اورہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں بھرپورشرکت کریں اورپاکستان میں مہاجر قوم پرڈھائے جانے والے ریاستی مظالم کے خلاف مثالی اتحاد کا مظاہرہ کریں۔
*****
10/10/2025 8:02:27 AM
ایم کیوایم جوہانسبرگ چیپٹر کے زیرانتظام شاندار اجتماع نےمیری سالگرہ کے
...
05 Oct 2025
دنیا کا نقشہ بدل رہاہے، دنیا کی سیاست بدل رہی ہے، پاکستان اور عالمی حا
...
05 Oct 2025
پاکستان کے زیرانتظام کشمیرکے عوام 77 برسوں تک اپنے حقوق کیلئے کبھی سڑ
...
05 Oct 2025
لسطین کے حوالے سے پاکستان کے عوام کاہمیشہ سے ایک اصولی مؤقف رہاہے اور
...
04 Oct 2025
پوری دنیا کے حالات تبدیل ہورہے ہیں،مستقبل میں ہونے والی تبدیلیاں بند ر
...
04 Oct 2025
پاکستان کے مفتیان اور علمائے کرام اپنے خطبات سے کشمیر اور فلسطین کے با
...
03 Oct 2025
U-Turn ماسٹر کون؟
...
03 Oct 2025
قبول ہے…قبول ہے … قبول ہے
...
03 Oct 2025
وزیراعظم پاکستان !جس 20نکاتی امن منصوبے میں آزاد فلسطینی ریاست کے قیا
...
02 Oct 2025
میں اپنےحقوق کےلئے جدوجہدکرنے والے کشمیری عوام پرپیراملٹری رینجرز اور
...
02 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us