Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

’’ فری کراچی ‘‘ نامی مہم سے بابائے مہاجرقوم بانی وقائدجناب الطا ف حسین اورایم کیوایم کاسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔اجلاس


 ’’ فری کراچی ‘‘ نامی مہم سے بابائے مہاجرقوم بانی وقائدجناب الطا ف حسین اورایم کیوایم کاسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔اجلاس
 Posted on: 1/20/2018
ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں سینئرترین ارکان کا اہم اجلاس 
اجلاس میں پاکستان ،برطانیہ ، امریکہ ، کینیڈا، بیلجئم ،ساؤتھ افریقہ اور دیگراوورسیز یونٹوں کے سینئرترین ارکان کی شرکت 
اجلاس میں بزرگ استاد، فلاسفر، دانشور اورایم کیوایم کے سینئر رہنماپروفیسرڈاکٹر حسن ظفر عارف کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی گئی
چیف جسٹس سپریم کورٹ ڈاکٹر حسن ظفر عارف کے بہیمانہ قتل کاسوموٹونوٹس لے کر قتل کی تحقیقات کروائیں۔اجلاس میں مطالبہ
اجلاس میں تنظیمی ونظریاتی کام کوآگے بڑھانے کیلئے ووٹنگ کے ذریعے رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کاقیام عمل میں لایاگیا
تنظیم کے سینئر ترین کارکن ڈاکٹر ندیم احسان کو ایم کیوایم کا کنوینراورسیدقاسم علی رضا کوڈپٹی کنوینرمنتخب کرلیاگیا
رابطہ کمیٹی کے ارکان کے لئے سیدمصطفےٰ عزیزآبادی، منظوراحمد، ڈاکٹر سلیم دانش اورسفیان یوسف کاچناؤ کیاگیا
سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے لئے سینئر ارکان آصف قاضی، شاہد رضا، شاہد مصطفےٰ، عدنان نقوی اورمحمد سلیم کاانتخاب کیاگیا
ایم کیوایم کے بانی وقائدجناب الطا ف حسین نے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی 
’’ فری کراچی ‘‘ نامی مہم سے بابائے مہاجرقوم بانی وقائدجناب الطا ف حسین اورایم کیوایم کاسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔اجلاس 
شہیدوفا ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی ناقابل فراموش خدمات تحریک کی جدوجہد کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی
کارکنان ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کے شروع کئے گئے تنظیمی کام کوجاری رکھتے ہوئے تحریک کاپیغام سینہ بہ سینہ آگے بڑھائیں

لندن ۔۔۔ 20 جنوری 2018ء

متحدہ قومی موومنٹ کے سینئرترین ارکان کا ایک اہم اجلاس انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ہوا جس میں پاکستان اوربرطانیہ کے ساتھ ساتھ امریکہ ، کینیڈا، بیلجئم اورساؤتھ افریقہ سمیت دیگراوورسیز یونٹوں کے سینئرترین ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس تین روز تک جاری رہا۔ اس میں ملک اور بین الاقوامی امورکے علاوہ تنظیمی حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں بزرگ استاد، فلاسفر، دانشور اورایم کیوایم کے سینئر رہنماپروفیسرڈاکٹر حسن ظفر عارف کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی گئی۔ اجلاس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاگیاکہ جب وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پرسوموٹو نوٹس لے رہے ہیں اورحال ہی میں انہوں نے نقیب اللہ محسود کے قتل پر ازخود نوٹس لیاہے تو پھر انہوں نے 40سال تک جامعہ کراچی میں علم کے چراغ روشن کرنے والے سینئر ترین بزرگ استادڈاکٹرحسن ظفر عارف کے سفاکانہ قتل کاازخود نوٹس کیوں نہیں لیا ؟ اجلاس میں چیف جسٹس سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ انصاف کے تقاضوں کوپورا کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر حسن ظفر عارف کے بہیمانہ قتل کاسوموٹونوٹس لے کران کے سفاکانہ قتل کی تحقیقات کروائیں۔ 
اجلاس میں متفقہ طورپرطے پایاگیاکہ تنظیمی ونظریاتی کام کوآگے بڑھانے کے لئے فوری طورپر ووٹنگ کے ذریعے رابطہ کمیٹی کاقیام عمل میں لایاجائے ۔ اجلاس میںیہ بھی طے پایاگیاکہ رابطہ کمیٹی کے ساتھ ساتھ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کاقیام بھی عمل میں لایا جائے جس کے ارکان میں بتدریج اضافہ کیاجائے ۔ اجلاس میں چناؤ یعنی ووٹنگ کے ذریعے ایم کیوایم کے کنوینرکے عہدے کے لئے سب سے زیادہ ووٹ تنظیم کے سینئر ترین کارکن ڈاکٹر ندیم احسان کوملے جب کہ ڈپٹی کنوینر کے لئے سیدقاسم علی رضا کوسب سے زیادہ ووٹ ملے۔ ووٹنگ کے نتیجے میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے لئے سیدمصطفےٰ عزیزآبادی، منظوراحمد، ڈاکٹر سلیم دانش اورسفیان یوسف کاچناؤ کیاگیا۔ سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی ( CEC )کے لئے سینئر ارکان آصف قاضی، شاہد رضا، شاہد مصطفےٰ، عدنان نقوی اورمحمد سلیم کاانتخاب کیاگیا۔ بانی وقائدجناب الطا ف حسین نے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی ہے ۔
اجلاس میں کارکنوں سے پرذوراپیل کی گئی کہ شہید وفامحترم ڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید کے شروع کئے گئے تنظیمی کام کوجاری رکھتے ہوئے تحریک کاپیغام سینہ بہ سینہ آگے بڑھائیں اورہرکارکن تحریک کے نظریاتی کارکن کے طورپرکام کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کارکنوں کوتحریک کے وفاپرست قافلے میں شامل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ۔ 
اجلاس میں متفقہ طورپر کارکنوں کومطلع کیاگیا کہ ’’ فری کراچی ‘‘ نامی مہم سے بابائے مہاجرقوم بانی وقائدجناب الطا ف حسین اورایم کیوایم کاسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ 
اجلاس کے آخر میں شہید وفاڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید اورتحریک کے تمام شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اس موقع پراجلاس کے شرکاء نے شہید وفاڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدکوکڑی آزمائش اورکٹھن دورمیں ثابت قدم رہنے اور تحریک کے لئے گراں قدر خدمات اور جراتمندانہ کردار ادا کرنے پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیااورکہاکہ ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی ناقابل فراموش خدمات تحریک کی جدوجہد کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ اجلاس کے شرکاء نے تحریک کے بانی وقائداوربابائے مہاجر قوم جناب الطاف حسین کی قیادت پر مکمل اعتماد کااظہارکیا۔ 

*****



12/14/2018 2:49:22 PM