Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرحسن ظفرعارف کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا،قائد تحریک الطاف حسین


ڈاکٹرحسن ظفرعارف کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا،قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 1/14/2018
ڈاکٹرحسن ظفرعارف کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا،قائد تحریک الطاف حسین
پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف ایک سچے ، نڈر اور نظریاتی کارکن تھے ، الطاف حسین
ڈاکٹر حسن ظفرعارف کی شہادت سے حق پرستی کی تحریک کی مزید آبیاری ہوگی ، الطاف حسین
ڈاکٹرحسن ظفرعارف نے اصولوں کا سودا کرنے کے بجائے جام شہادت نوش کرنا گوارا کرلیا، الطاف حسین
مہاجرقوم ڈاکٹرحسن ظفرعارف کی لازوال قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی، الطاف حسین
پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف کے ماورائے عدالت قتل پر قائد تحریک الطاف حسین کااظہارافسوس

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے مرکزی رہنما پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفرعارف کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹر حسن ظفرعارف جیسے انسان دوست کے سفاکانہ اور بہیمانہ ماورائے عدالت قتل پر میرادل خون کے آنسو رورہا ہے ، 72 سالہ دانشور ، پروفیسر اور مشفق بزرگ پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف ایک سچے ، نڈر اور نظریاتی کارکن تھے ، انہوں نے ضعیف العمری اور علالت کے باوجود تحریکی جدوجہد میں نوجوانوں سے بڑھ کر کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر حسن ظفرعارف نے ایک ایسے وقت میں ہمت اور بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے حق وصداقت کی جدوجہد جاری رکھی جب پاکستان میں ایم کیوایم کے کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریاں، جبری گمشدگیاں اورماورائے عدالت قتل روزمرہ کامعمول بن چکاتھا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق پرستی کی جدوجہد کی پاداش میں پروفیسر حسن ظفرعارف کورینجرز نے بلاجواز گرفتارکرکے کئی ماہ تک پابند سلاسل رکھا، انہیں قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے پر مجبورکیااور9، دسمبر2017ء کو انہیں اغوا ء کرکے دھمکایاگیا لیکن پروفیسر حسن ظفرعارف نے حق پرستی کی جدوجہد کا راستہ ترک کرنے سے صاف انکارکردیا۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرحسن ظفرعارف نے حق اور سچ کی جدوجہد میں اصولوں کا سودا کرنے کے بجائے جام شہادت نوش کرنا گوارا کرلیالیکن باطل قوتوں کے سامنے اپنا سرنہیں جھکایااورمہاجرقوم ڈاکٹرحسن ظفرعارف کی لازوال قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کرے گی ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرحسن ظفرعارف کا لہو ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا اور انکی شہادت سے حق پرستی کی تحریک کی مزید آبیاری ہوگی ۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹر حسن ظفرعارف کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت دنیا بھر میں موجود ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کے درجات بلند فرمائے ، ان کی مغفرت کرے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطافرمائے، سوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے اور ڈاکٹر حسن ظفرعارف کے سفاک قاتلوں پر اپنا عذاب نازل فرمائے ۔(آمین)
*****

4/24/2024 1:45:21 AM