Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
قائد تحریک الطاف حسین نے مولانا اسد دیوبندیؒ کے انتقال پرانکی رہائش گاہ فون کرکے تعزیت کی
Posted on: 12/27/2017
قائد تحریک الطاف حسین نے مولانا اسد دیوبندیؒ کے انتقال پرانکی رہائش گاہ فون کرکے تعزیت کی
مولانا اسد دیوبندی ؒ کے صاحبزادے ، صاحبزادی اوردیگر اہل خانہ سے ٹیلی فون پر گفتگو
مولانا اسد دیوبندی ؒ ایک مشفق بزرگ اورمذہبی رہنما تھے ، ان کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپر دلی صدمہ پہنچا ہے ، الطاف حسین
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارلواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، الطاف حسین
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف کاساتھیوں کے ہمراہ مولانااسد دیوبندیؒ کے گھرکا تعزیتی دورہ
پروفیسر حسن ظفر اوردیگر اراکین نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے معروف عالم دین، مذہبی اسکالر،دانشوراور اتحاد بین المسلمین کے رہنما مولانا اسد دیوبندی ؒ کے انتقال پرمرحوم کی رہائش گاہ ٹیلی فون کرکے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہارکیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔ جناب الطاف حسین نے ٹیلی فون پر مولانا اسد دیوبندی ؒ کے صاحبزادے ، صاحبزادی اوردیگر اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مولانا اسد دیوبندی ؒ ایک مشفق بزرگ اورمذہبی رہنما تھے ، ان کے انتقال سے مجھے ذاتی طورپر دلی صدمہ پہنچا ہے ۔جناب الطاف حسین نے مولانا اسد دیوبندی ؒ کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مولانا اسد دیوبندی ؒ کے درجات بلند فرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ ترین مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطا کرے ۔
دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف نے ایم کیوایم کے اراکین اور شعبہ خواتین کی ذمہ داران کے ہمراہ مولانااسد دیوبندیؒ کے گھرجاکر مرحوم کے سوگوارلواحقین سے ملاقات کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کا اظہارکیا۔ وہ کچھ دیر تک سوگوارلواحقین کے ساتھ رہے اور انہیں مولانا اسد دیوبندی ؒ کے انتقال پر دلاسہ دیا ۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر حسن ظفرعارف اور دیگراراکین نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔
*****
6/5/2026 10:27:25 AM
ایم کیوایم کینیڈاکی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل نو: چھ رکنی آرگ
...
04 Jun 2026
لندن میں اے پی ایم ایس او کا48 واں یوم تاسیس تنظیمی جوش وخروش سے منایا
...
03 Jun 2026
سرفراز صدیقی کواے پی ایم ایس او کاچیئرمین مقررکردیا گیا
...
03 Jun 2026
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی میں پانچ نئے اراکین کوشامل کرلیاگیا
...
02 Jun 2026
پاکستان کو انقلاب کی ضرورت ہے۔ الطاف حسین
...
01 Jun 2026
پاکستان کی جیوپولیٹکل سچویشن خطرے میں ہے. ملک میں موجود سیاسی بے چینی
...
31 May 2026
جب تک فلسطین کی آزاد اورخودمختار ریاست قائم نہیں ہوجاتی، اس وقت تک اس
...
30 May 2026
The Pakistani nation is not ready to recognize Israel
...
30 May 2026
سیکوریٹی کونسل کے پانچ اراکین کوحاصل ویٹوپاورکااختیار ختم کیاجائے
...
27 May 2026
میں تمام وفاپرست کارکنوں اور عوام کو عیدالاضحٰی کی مبارکبادپیش کرتاہوں
...
26 May 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us