Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کوئٹہ میں چرچ پرہولناک حملہ میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور آئی ایس آئی کا تیارکردہ مذہبی انتہاء پسند جہادی گروپ شامل ہے، الطاف حسین
Posted on: 12/17/2017
کوئٹہ میں چرچ پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے، قائد تحریک الطاف حسین
ہولناک حملہ میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور آئی ایس آئی کا تیارکردہ مذہبی انتہاء پسند جہادی گروپ شامل ہے، الطاف حسین
بلوچستان کو مکمل طورپر فوجی چھاؤنی بنایاجاچکا ہے ، پورے صوبے میں کرفیو کا ماحول ہے، الطاف حسین
بلوچ عوام چیک پوسٹوں پرتلاشی اور شناخت ظاہرکئے بغیرکہیں آجا بھی نہیں سکتے،الطاف حسین
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جہادی گروپوں کے دہشت گردوں کے علاوہ کوئی آزادی سے گھوم نہیں سکتا، الطاف حسین
پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کی جان ومال ، عزت وآبرو اور عبادت گاہیں عدم تحفظ کا شکار ہیں، الطاف حسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ اور برطانیہ سمیت تمام مغربی ممالک اپنے نمائندے پاکستان بھیجیں
اور کوئٹہ کے چرچ میں ہونے والے المناک واقعہ کی تحقیقات کرائیں، الطاف حسین
عالمی برادری قومی مفاد کے نام پر فوج اورآئی ایس آئی کے پنجابی جرنیلوں کی سپورٹ جاری رکھیں گے تو وہ بھی پوری دنیا میں
دہشت گردی اور مسیحی برادری کی تباہی کے براہ راست ذمہ دار ہوں گے، الطاف حسین
اقوام متحدہ، امریکہ، برطانیہ اوردیگرممالک اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں، مسیحی برادری پر ظلم کے خلاف آواز بلندکریں، الطاف حسین
کوئٹہ میں چرچ پر حملہ کے واقعہ پر قائدتحریک الطاف حسین کا اظہا رمذمت
متحد ہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے کوئٹہ میں چرچ پردہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس حملے میں معصوم بچوں سمیت درجنوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کوئٹہ میں چرچ پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے اور اس ہولناک حملہ میں پاکستانی فوج، ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور آئی ایس آئی کے تیارکردہ مذہبی انتہاء پسند جہادی گروپ شامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری بھی کرسمس کا تہوار منانے کی تیاریوں میں مصروف تھی لیکن دہشت گردوں نے چرچ پر حملہ کرکے مسیحی برادری کی خوشیوں کو ماتم میں تبدیل کردیااور بے گناہ مسیحی بھائیوں کا خون بہانے والے مسلمان تو کجا انسان بھی کہلانے کے مستحق نہیں ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ دنیا جانتی ہے کہ بلوچستان کو مکمل طورپر فوجی چھاؤنی بنایاجاچکا ہے ، پورے صوبے میں کرفیو کا ماحول ہے اور برسہا برس سے رہنے والے بلوچ عوام چیک پوسٹوں پرتلاشی اور شناخت ظاہرکئے بغیرکہیں آجا بھی نہیں سکتے، بلوچوں کو ان کے لباس دیکھ کر روکا جاتا ہے ، ان سے پوچھا جاتا ہے کہ وہ کس فراری کیمپ سے تعلق رکھتے ہیں اورانہیں بلاجوازمرغا بناکر تشددکا نشانہ بنایاجاتا ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جہادی گروپوں کے دہشت گردوں کے علاوہ کوئی آزادی سے گھوم نہیں سکتا۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس صورتحال میں کوئٹہ میں واقع چرچ پر مذہبی انتہاء پسندجہادی گروپ کے مسلح دہشت گردوں کا آسانی سے چرچ پر حملہ کرنا اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ حملہ آور دہشت گرد،حقانی نیٹ ورک ، لشکرطیبہ ،لشکرجھنگوی اورحافظ سعید گروپ سے تعلق رکھتے ہیں جنہیں آئی ایس آئی، ملٹری اسٹیبلشمنٹ اورایف سی کا مکمل تعاون، سرپرستی اورتحفظ حاصل ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مذہبی انتہاپسند جہادی گروپ کے ذریعہ کوئٹہ کے چرچ پر حملہ کرواکر آئی ایس آئی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے فوجی بیرکوں میں پارٹیاں منائی جارہی ہیں کہ انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو کرسمس کا تحفہ دیدیا ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستانی فوج اورآئی ایس آئی کے پنجابی جرنیلوں نے پوری فوج کو اسلام کے نام پر جہادی بنارکھاہے اور دنیابھرمیں دہشت گردی کرنے والے مذہبی جہادی گروپس ان کے پے رول پر ہیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ کوئٹہ چرچ پر دہشت گردوں کے حملے میں فوجی اورآئی ایس آئی کے تیارکردہ جہادی گروپ ملوث ہیں، انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ، امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ اور برطانیہ سمیت تمام مغربی ممالک سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے نمائندے پاکستان بھیجیں اور کوئٹہ کے چرچ میں ہونے والے المناک واقعہ کی تحقیقات کرائیں اوراگر میں غلط ثابت ہوں تو مجھے سزا دیں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ جب تک امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اورعالمی برادری اپنے قومی مفاد کے نام پر فوج اورآئی ایس آئی کے پنجابی جرنیلوں کی سپورٹ جاری رکھیں گے تودنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا نہ ہی مذہبی انتہاء پسندی کا خاتمہ کیاجاسکتا ہے ، اگرجہادی گروپوں کی سرپرستی کرنے والوں کی سپورٹ کاسلسلہ جاری رکھا گیا تو عالمی برادری بھی پوری دنیا میں دہشت گردی اور مسیحی برادری کی تباہی کے براہ راست ذمہ دار ہوگی۔لہٰذا اقوام متحدہ، امریکہ، برطانیہ اوردیگرممالک اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کریں، مسیحی برادری پر ظلم کے خلاف آواز بلندکریں۔ جناب الطاف حسین نے دنیا بھرکی مسیحی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی اپنی حکومت سے سوال کریں کہ وہ مسیحی برادری کے قتل عام میں ملوث فوج اورآئی ایس آئی کے پنجابی جرنیلوں کو کیوں سپورٹ کررہے ہیں؟جناب الطاف حسین نے چرچ پر حملے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا ، جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین اورپوری مسیحی برادری سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
*****
7/8/2025 11:12:27 PM
ڈی جی ISPR نےبی بی سی کےانٹرویومیں بےشرمی اور جھوٹ کی انتہاء کرتے ہوئے
...
02 Jul 2025
تنظیم نو کے سلسلے میں ایم کیوایم کے تین سینئرذمہ داروں کفیل صدیقی،مطل
...
30 Jun 2025
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپاکستان اب ایک سلطنت بن گیاہے
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ فیصلے کے بعدپاکستان
...
28 Jun 2025
مخصوص نشستوں کے کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ پاکستان کی ع
...
27 Jun 2025
دریائے سوات میں خطرناک سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے 18افراد کے ب
...
27 Jun 2025
اقوام متحدہ مظلوم فلسطینیوں سمیت تمام کمزور قوموں پر ہونے والے تشددکے
...
26 Jun 2025
پاکستان کی جانب سے امریکہ کے صدرڈونلڈٹرمپ کیلئے امن کے نوبل پرائزکی سف
...
23 Jun 2025
ایران پر امریکہ کاحملہ وحشیانہ ، ظالمانہ اور ننگی جارحیت کی بدترین مثا
...
22 Jun 2025
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاکستان کی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم م
...
20 Jun 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us