ڈپٹی کنوینر پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف کی جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر مطاہر احمد کے سوئم میں شرکت
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سوگواران سے دلی تعزیت
قائدتحریک الطاف حسین کی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر پروفیسر ڈاکٹرحسن ظفر عارف اور اراکین نے جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر مطاہر احمد کے سوئم میں شرکت کی اور سوگوار اہل خانہ و لواحقین سے ملاقات کر کے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن ظفر عارف نے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن آپ کے غم اور دکھ کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے۔ ڈاکٹر مطاہر احمد ایک شفیق استاد اور قوم کا قیمتی اثاثہ تھے۔ وہ بلاشبہ ایک عظیم انسان تھے۔ ان کی علم، درس و تدریس کے لئے دی گئی خدمات ہمیشہ تعظیم کی نگاہ سے دیکھی اور یاد رکھی جائیں گی۔
ڈاکٹر مطاہر احمد کے اہل خانہ نے ڈاکٹر حسن ظفر عارف سے کہا کہ ہم قائد تحریک الطاف حسین اور آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے دکھ کی اس گھڑی میں ڈاکٹر مطاہر احمد مرحوم اور ان کے اہل خانہ کو یاد رکھا اور ان مشکل لمحات میں ہماری خبر گیری، دلجوئی اور ہمدردی کے لئے تشریف لائے۔
*****