جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ( آئی آر ) کے سابق چیئرمین ڈاکٹرمطاہر احمدکے انتقال پرمتحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین کااظہار تعزیت
ڈاکٹرمطاہراحمدبرسوں درس وتدریس اورتحقیق کے شعبہ سے وابستہ رہے۔الطاف حسین
ان کاانتقال جامعہ کراچی کے لئے ایک بڑانقصان ہے ۔الطاف حسین
اللہ تعالیٰ ڈاکٹرمطاہر احمدمرحوم کی بیوہ ، بیٹوں اورتمام سوگواراہل خانہ کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ الطاف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات عامہ( آئی آر ) کے سابق چیئرمین ڈاکٹرمطاہر احمدکے انتقال پر دلی تعزیت اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے ۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرمطاہراحمدبرسوں درس وتدریس اورتحقیق کے شعبہ سے وابستہ رہے اورعلم کے فروغ میں اپناکردارادا کرتے رہے ۔ان کاانتقال جامعہ کراچی کے لئے ایک بڑانقصان ہے ۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرمطاہراحمدمرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اوران کی بیوہ ، بیٹوں اورتمام سوگواراہل خانہ کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ آمین
*****