متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین کا ممتازشاعر ریحان اعظمی کی علالت پر گہری تشویش کااظہار
اللہ تعالیٰ ریحان اعظمی کوصحت کاملہ عطافرمائے اوران کی عمردراز کرے۔ الطا ف حسین
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے ممتازشاعر ریحان اعظمی کی علالت پر گہری تشویش کااظہارکیاہے اوردعاکی ہے کہ اللہ تعالیٰ ریحان اعظمی کوصحت کاملہ عطافرمائے اوران کی عمردراز کرے۔ جناب الطا ف حسین نے کارکنوں اورحق پرست عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ریحان اعظمی کی صحتیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکریں۔ واضح رہے کہ ممتازشاعر ریحان اعظمی کینیڈا کے شہرٹورنٹو کے دورے پر تھے جہاں ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ٹورنٹو کے مقامی اسپتال میں داخل کردیاگیاہے۔
*****