Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
پاپوش نگر میں ایم کیوایم یونٹ آفس کے واٹرٹینک سے اسلحہ کی برآمدگی کاڈرامہ قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
Posted on: 9/30/2017
پاپوش نگر میں ایم کیوایم یونٹ آفس کے واٹرٹینک سے اسلحہ کی برآمدگی کاڈرامہ قابل مذمت ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
اسلحہ برآمدگی کے باربارڈرامے ایم کیوایم کے خلاف رینجرز کی گمراہ کن پروپیگنڈہ مہم کا تسلسل ہے ، رابطہ کمیٹی
گزشتہ چاربرسوں سے ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ،رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے 200 سے زائد دفاتر بلڈوز کیے جاچکے ہیں، رابطہ کمیٹی
رینجرز نے ایم کیوایم کے درجنوں دفاترکی مکمل تلاشی لینے کے بعد ان دفاتر کو خودسربمہرکیا ہے ، رابطہ کمیٹی
سربمہر دفاترمیں رینجرز خود اسلحہ رکھنے کاڈرامہ کررہی ہے تاکہ ایم کیوایم کا میڈیاٹرائل کیاجاسکے ، رابطہ کمیٹی
عقل سے عاری رینجرز اہلکاروں کے ڈراموں کو کراچی اور سندھ کے شہری عوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزکی جانب سے ایک بار پھرکراچی کے علاقے پاپوش نگر میں واقع یونٹ آفس کے واٹرٹینک سے اسلحہ برآمد کرنے اوراسے ایم کیوایم سے منسوب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس بہتان تراشی کوایم کیوایم کے خلاف رینجرز اہلکاروں کی گمراہ کن پروپیگنڈہ مہم کا تسلسل قراردیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ چاربرسوں سے ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ، اس آپریشن کے دوران ایم کیوایم کے 200 سے زائد دفاتر بلڈوز کیے جاچکے ہیں جبکہ رینجرز کے اہلکاروں نے ایم کیوایم کے درجنوں دفاترکی مکمل تلاشی لینے کے بعد ان دفاتر کو سربمہربھی کردیا تھا اس کے باوجود اگرکسی یونٹ آفس سے اسلحہ کی برآمدگی کا دعویٰ کیاجارہا ہے تو اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ یہ اسلحہ خود رینجرز نے رکھوایا ہوگا تاکہ اسے بنیاد بنا کر ایم کیوایم کا میڈیاٹرائل کیاجاسکے اور پاکستان کے عوام کی آنکھ میں دھول جھونکی جاسکے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رینجرز نے متعصبانہ کارروائیاں اورغیرقانونی وغیرآئینی چھاپے اورگرفتاریاں کرکے قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والے کارکنان وعوام کا چلنا پھرنا دوبھر کررکھا ہے ، ایسے ماحول میں جہاں کارکنان وعوام قرآن خوانی کا اجتماع تک نہیں کرسکتے وہاں رینجرز کے قسط وارڈراموں پر کون یقین کرسکتا ہے ، اس کے باوجود متعصب رینجرز کی جانب سے باربار اسلحہ کی جعلی برآمدگی کا ڈرامہ رچاکرڈی جی رینجرز سندھ اور دیگر متعصب اہلکاروں کی جانب سے اپنی جگ ہنسائی کا خود سامان فراہم کیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دنوں طوفانی بارشوں سے کراچی کے علاقے سیلاب کا منظر پیش کررہے تھے اور رینجرز کی جانب سے سیلابی پانی کی نکاسی کا دعویٰ کیاجارہا تھا اس کے باوجود کبھی اورنگی ٹاؤن کے مکان اور کبھی پاپوش نگر میں پانی کی ٹنکی سے بولتا ہوا اسلحہ برآمد کرکے اسے ایم کیوایم سے منسوب کرنا ، ایم کیوایم کی میڈیاٹرائل کا حصہ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عقل سے عاری رینجرز اہلکاروں کے ڈراموں کو کراچی اور سندھ کے شہری عوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں اور اس قسم کی بہتان تراشی سے سندھ کے باشعورعوام کو گمراہ کرنے کی کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہوسکے گی ۔
*****
12/7/2025 2:37:50 PM
ایم کیوایم کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے پاکستان کی تیزی سےبدلتی ہ
...
03 Dec 2025
اس سال میں بہت کچھ ہواہے اورمیں کہہ رہا ہوں کہ مستقبل قریب میں بھی بہت
...
03 Dec 2025
ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے ارکان کا معصوم ابراہیم کے سوگوارلوا
...
02 Dec 2025
متحدہ قومی موومنٹ کے سینئرارکان مطلوب زیدی ، یوسف سعید اورکاشف زیدی کو
...
02 Dec 2025
1973ء کاآئین مکمل طورپر مسخ کیاجاچکاہے،کیااب اس بات کی ضرورت نہیں ہے ک
...
02 Dec 2025
وزیراعلیٰ سندھ کو معلوم ہوناچاہیے کہ برصغیرکی تقسیم سے قبل سندھ بمبئی
...
02 Dec 2025
پیپلزپارٹی کی کراچی دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کراچی کو علیحدہ صوبہ بنانے
...
01 Dec 2025
کراچی میں نیپاچورنگی کے علاقے میں کھلے مین ہول میں تین سالہ بچے ابراہی
...
01 Dec 2025
فوج کے جرنیلوں اور کورکمانڈروں سے درخواست ہےکہ سندھ سیکریٹریٹ کادورہ ک
...
30 Nov 2025
انڈین ٹی وی چینل کو انٹرویو د ینے سےمحترمہ نورین نیازی غدار اورملک د
...
30 Nov 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us