Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن سے اسلحہ برآمد کرنے اوراسے ایم کیوایم سے منسوب کرناایم کیوایم کے خلاف جاری میڈیاٹرائل کاحصہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


اورنگی ٹاؤن سے اسلحہ برآمد کرنے اوراسے ایم کیوایم سے منسوب کرناایم کیوایم کے خلاف جاری میڈیاٹرائل کاحصہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 9/29/2017
اورنگی ٹاؤن سے اسلحہ برآمد کرنے اوراسے ایم کیوایم سے منسوب کرناایم کیوایم کے خلاف جاری
میڈیاٹرائل کاحصہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
گزشتہ چارسال سے جاری آپریشن میں ایم کیوایم کی جانب سے ایک کنکر بھی نہیں مارا گیابلکہ ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام ریاستی مظالم کانشانہ بن رہے ہیں
عوام ان ڈراموں اوران کے مقاصدکواچھی طرح جانتے ہیں اوروہ ایسے تمام ڈراموں کوماضی میں بھی مستردکرچکے ہیں اوروہ اب بھی ایسے کسی ڈرامے کاشکارنہیں ہوں گے۔رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرزکی جانب سے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے اسلحہ برآمد کرنے اوراسے ایم کیوایم سے منسوب کرنے کوایم کیوایم کے خلاف جاری میڈیاٹرائل کاحصہ قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ستمبر2013ء سے ایم کیوایم کے خلاف جوآپریشن جاری ہے اس کے دوران رینجرز، پولیس اورسیکوریٹی فورسز کایہ وطیرہ ہے کہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کاجوازپیداکرنے اوراس کامیڈیاٹرائل کرنے کے لئے شہرکے کسی نہ کسی علاقے کے پارک، میدان،قبرستان یاکسی پلاٹ سے اسلحہ برآمدکرنے کاڈرامہ رچایاجاتاہے اوراس اسلحہ کو ایم کیوایم سے منسوب کردیا جاتاہے اوریہ مضحکہ خیز دعویٰ کیاجاتاہے کہ یہ اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسندوں نے چھپایاتھا اوریہ شہرمیں ٹارگٹ کلنگ اوردہشت گردی میں استعمال ہوناتھا،جیسے برآمدہونے والا یہ اسلحہ خودبول کراپنے بارے میں بتارہاہو۔ آج اورنگی ٹاؤن سے اسلحہ برآمدکرنے کادعویٰ بھی ایسے ہی ڈراموں کا تسلسل ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہرکے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ گزشتہ چارسال سے جاری آپریشن میں ایم کیوایم کی جانب سے ایک کنکر بھی نہیں مارا گیابلکہ ایم کیوایم کے کارکنان اورعوام ریاستی مظالم کانشانہ بن رہے ہیں لیکن ہرچندروزبعد کسی نہ کسی علاقے سے اسلحہ برآمدکرنے کاڈرامہ رچایا جاتاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوام ان ڈراموں اوران کے مقاصدکواچھی طرح جانتے ہیں اوروہ ایسے تمام ڈراموں کوماضی میں بھی مستردکرچکے ہیں اوراب بھی وہ ایسے کسی ڈرامے کاشکارنہیں ہوں گے۔ 

*****

10/23/2017 7:36:07 PM