Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تنظیمی نظم وضبط اورقواعدوضوابط کی صریحاً خلاف ورزی کرنے پر باسط علی کوایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا گیا


تنظیمی نظم وضبط اورقواعدوضوابط کی صریحاً خلاف ورزی کرنے پر باسط علی کوایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی  رکنیت سے غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا گیا
 Posted on: 9/26/2017
تنظیمی نظم وضبط اورقواعدوضوابط کی صریحاً خلاف ورزی کرنے پر باسط علی کوایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی 
رکنیت سے غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا گیا 
معطلی کافیصلہ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں تفصیلی غوروخوص کے بعد کیاگیا
اجلاس میں امریکہ اورکینیڈا میں مقیم اراکین رابطہ کمیٹی نے بھی فون پر شرکت کی
اجلاس میں باسط علی کی جانب سے ساؤتھ افریقہ یونٹ کے آرگنائزرریاض احمدکواچانک تبدیل کئے جانے اور اس
کی پریس ریلیز جاری کرنے کے معاملے کاجائزہ لیاگیا
اس سے قبل بھی ساؤتھ افریقہ یونٹ کے دوذمہ داروں کوسبکدوش کئے جانے کی پریس جاری کردی گئی تھی جس پر
رابطہ کمیٹی نے باسط علی سے بازپرس کی تھی ، گزشتہ روز پھراس عمل کودہرایا گیا
رابطہ کمیٹی کے کسی بھی رکن کویہ اختیارنہیں ہے کہ وہ انفرادی طورپرکسی بھی ذمہ دارکواس کی ذمہ داری سے سبکدوش کرے۔رابطہ کمیٹی
یہ عمل ایم کیوایم کے تنظیمی نظم وضبط ،تحریکی اصولوں اورقواعدوضوابط کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی نے محمدریاض احمدکوہٹائے جانے کے فیصلے اوراس بارے میں جاری کردہ پریس ریلیز کوفوری طورپرکالعدم قراردیدیاہے
ریاض احمد ساؤتھ افریقہ یونٹ کے آرگنائز ر کی حیثیت سے بدستوراپنے تنظیمی فرائض انجام دیتے رہیں گے۔رابطہ کمیٹی
رابطہ کمیٹی نے29ستمبر2017ء بروز جمعہ کوساؤتھ افریقہ یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان کااجلاس طلب کرلیا ہے ۔رابطہ کمیٹی

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی صریحاً خلاف ورزی کرنے پر باسط علی کورابطہ کمیٹی کی رکنیت سے غیرمعینہ مدت کیلئے معطل کردیا ہے ۔ اس بات کافیصلہ آج ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں تفصیلی غوروخوص کے بعد کیاگیا۔ اجلاس میں امریکہ اورکینیڈا میں مقیم اراکین رابطہ کمیٹی نے بھی فون پر شرکت کی ۔ اجلاس میں پیرکورابطہ کمیٹی کے رکن باسط علی کی جانب سے ساؤتھ افریقہ یونٹ کے آرگنائزرریاض احمدکواچانک تبدیل کئے جانے اور اس کی پریس ریلیز جاری کرنے کے معاملے کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں کہاگیاکہ تحریک کے قواعد وضوابط کے مطابق تنظیم کے کسی بھی ذمہ دار کی تقرری یا سبکدوشی کے لئے رابطہ کمیٹی باہمی مشورے کے بعد مشترکہ طورپرفیصلہ کرتی ہے اورقائدتحریک سے اس کی توثیق لی جاتی ہے ۔ اس توثیق کے بعد وہ فیصلہ تحریک کے آئین، نظم وضبط کے اصولوں اورقواعد وضوابط کے تحت تنظیم کامتفقہ فیصلہ بن جاتاہے۔مزید یہ کہ رابطہ کمیٹی کے کسی بھی رکن کویہ اختیارنہیں ہے کہ وہ انفرادی طورپرکسی بھی ذمہ دارکواس کی ذمہ داری سے سبکدوش کرنے کافیصلہ کرے ۔ گزشتہ روز رکن رابطہ کمیٹی باسط علی نے رابطہ کمیٹی کے فورم پر فیصلہ کرنے کے بجائے انفرادی طورپر ایم کیوایم ساؤتھ افریقہ کے آرگنائزر محمدریاض احمدکوسبکدوش کرکے راشد مینائی کو آرگنائزر مقرر کردیا اوراس کی پریس ریلیز بھی فوری طورپرجاری کردی گئی ۔ یہ عمل ایم کیوایم کے تنظیمی نظم وضبط ،تحریکی اصولوں اورقواعدوضوابط کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ اس سے قبل بھی اسی طرح ساؤتھ افریقہ یونٹ کے دوذمہ داروں کوسبکدوش کئے جانے کی پریس جاری کردی گئی تھی جس پر رابطہ کمیٹی نے باسط علی سے بازپرس کی تھی اوراس پرتنبیہ کی گئی تھی مگر گزشتہ روز پھراس غیرتنظیمی عمل کودہرایا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط ، اصولوں اور قواعدوضوابط کی صریحاً خلاف ورزی پرباسط علی کورابطہ کمیٹی کی رکنیت سے غیرمعینہ مدت کے لئے معطل کردیا ہے۔تاہم باسط علی کارکن کی حیثیت سے کام کرتے رہیں گے ۔ رابطہ کمیٹی نے ساؤتھ افریقہ یونٹ سمیت تمام اوورسیز یونٹوں کے ذمہ داران وکارکنان کوہدایت کی ہے کہ وہ رابطہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے باسط علی سے کوئی رابطہ نہ رکھیں۔ رابطہ کمیٹی نے محمدریاض احمدکوہٹائے جانے کے بارے میں گزشتہ روز کئے گئے فیصلے اوراس بارے میں جاری کی جانے والی پریس ریلیز کوفوری طورپرکالعدم قراردیدیاہے اور ریاض احمدکو ہدایت کی ہے کہ وہ ساؤتھ افریقہ یونٹ کے آرگنائز ر کی حیثیت سے بدستوراپنے تنظیمی فرائض انجام دیتے رہیں۔رابطہ کمیٹی نے اپنے فیصلے میں یہ بھی واضح کیاہے کہ ساؤتھ افریقہ یونٹ کاکوئی نگراں نہیں ہے اوریونٹ کااجلاس بلانے کا اختیار صرف یونٹ کے آرگنائزرکوہے ۔قائدتحریک جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی ہے ۔ دریں اثناء رابطہ کمیٹی نے مورخہ 29ستمبر2017ء بروز جمعہ کوساؤتھ افریقہ یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان کااجلاس طلب کرلیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے ساؤتھ افریقہ یونٹ کے کارکنان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اتحادکامظاہرہ کرتے ہوئے ہفتہ کو ہونے والے اجلاس میں بھرپورتعداد میں شرکت کریں اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کے وفاپرست ساتھی ہونے کاثبوت دیں۔ 

***** 

4/26/2024 8:05:37 AM