Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تمام قومیتیں خصوصاً مہاجرعوام اگر مجھے دل سے قائد مانتے ہیں تو آج ہی سے ذہنی وجسمانی طور پر انتہائی کڑے وقت کیلئے خود کو تیاررکھیں، الطاف حسین


تمام قومیتیں خصوصاً مہاجرعوام اگر مجھے دل سے قائد مانتے ہیں تو آج ہی سے ذہنی وجسمانی طور پر انتہائی کڑے وقت کیلئے خود کو تیاررکھیں، الطاف حسین
 Posted on: 10/2/2013
تمام قومیتیں خصوصاً مہاجرعوام اگر مجھے دل سے قائد مانتے ہیں تو آج ہی سے ذہنی وجسمانی طور پر انتہائی کڑے وقت کیلئے خود کو تیاررکھیں، الطاف حسین
انتظامیہ اور سندھ حکومت کی کارروائیوں سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ وہ مہاجروں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا آغاز کرچکی ہے
ایم کیوایم پر من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے کے پس پردہ مقاصد کی حقیقت سے ہر ذی شعور تو کجا بچہ بچہ بخوبی واقف ہوتاہے
لندن۔۔۔2، اکتوبر2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے تمام قومیتوں خصوصاً مہاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ اگر وہ مجھے دل سے قائد مانتے ہیں تو آج ہی سے ذہنی وجسمانی طور پر انتہائی کڑے وقت کیلئے خود کو تیاررکھیں۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ انتظامیہ اور سندھ حکومت کی جانب سے جومن گھڑت ، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کے تحت ایم کیوایم کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں اس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ حکومت سندھ ، مہاجروں کو صفحہ ہستی سے مٹانے یعنی ان کے جسمانی خاتمے کا آغاز کرچکی ہے ۔
جناب الطاف حسین نے کہاکہ جناح پور سے مہاجر ری پبلکن آرمی تک اور مہاجرری پبلکن آرمی سے ایک مرتبہ پھر مہاجروں کو انڈیا کا ہمنوا ثابت کرنے کیلئے یم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے دفتر سے انڈین اسلحہ کی برآمدگی کاجو الزام عائد کیاگیاہے وہ قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آج دنیا 21 ویں صدی میں قدم رکھ چکی ہے اور موجود دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا زمانہ ہے لہٰذا اس قسم کے من گھڑت اور جھوٹے الزامات لگانے کے پس پردہ مقاصد کی حقیقت سے ہر ذی شعور تو کجا بچہ بچہ بخوبی واقف ہوتا ہے 

12/4/2016 12:09:37 AM