Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرعمران فاروق کی شہادت تحریک کیلئے ایسا نقصان ہے جس کی تلافی مشکل ہے ۔الطاف حسین دشمنوں نے ایم کیوایم کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے کیلئے ڈاکٹرعمران فاروق کوسازش کے تحت قتل کرایا۔الطاف حسین


ڈاکٹرعمران فاروق کی شہادت تحریک کیلئے ایسا نقصان ہے جس کی تلافی مشکل ہے ۔الطاف حسین ، دشمنوں نے ایم کیوایم کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے کیلئے ڈاکٹرعمران فاروق کوسازش کے تحت قتل کرایا۔الطاف حسین
 Posted on: 9/16/2017

 ڈاکٹرعمران فاروق کی شہادت تحریک کیلئے ایسا نقصان ہے جس کی تلافی مشکل ہے ۔الطاف حسین
 دشمنوں نے ایم کیوایم کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے کیلئے ڈاکٹرعمران فاروق کوسازش کے تحت قتل کرایا۔الطاف حسین
جو سفاک عناصربھی ڈاکٹرعمران فاروق کے سفاکانہ قتل میں ملوث ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے ڈاکٹر عمران فاروق شہید نے تحریک کیلئے جوقربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں۔الطاف حسین
 تحریک کے تمام سچے کارکنوں کے دلوں میں ڈاکٹرعمران فاروق شہید زندہ رہیں گے ۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے شہیدکنوینر، ’’ شہیدانقلاب ‘‘ ڈاکٹرعمران فاروق کی ساتویں برسی پر شہید رہنما کو زبردست خراج عقیدت پاکستان اوراوورسیزمیں رہنے والے کارکنان شہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کیلئے فاتحہ خوانی کریں۔الطاف حسین
 
 لندن۔۔۔15، ستمبر2017ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے شہیدکنوینر، ’’ شہیدانقلاب ‘‘ ڈاکٹرعمران فاروق کی ساتویں برسی پر شہید رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق شہید نے پوری زندگی تحریک کے لئے وقف کی اور ایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن اورتحریکی جدوجہدمیں آنے والی تمام آزمائشوں کے دورمیں ثابت قدم رہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ دشمنوں نے ایم کیوایم کوناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے لئے ڈاکٹرعمران فاروق کوسازش کے تحت قتل کرایا اورماضی میں کی جانے والی سازشوں کی طرح اس قتل کا الزام بھی ایم کیوایم کے سرتھوپنے کی کوشش کی ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعمران فاروق کی شہادت تحریک کیلئے ایسا نقصان ہے جس کی تلافی مشکل ہے ۔ جو سفاک عناصربھی ڈاکٹرعمران فاروق کے سفاکانہ قتل میں ملوث ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ڈاکٹر عمران فاروق شہید نے تحریک کے لئے جوقربانیاں دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں،تحریک کے تمام سچے کارکنوں کے دلوں میں ڈاکٹرعمران فاروق شہید زندہ رہیں گے ۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان اوراوورسیزمیں رہنے والے کارکنوں سے کہاکہ وہ برسی کے موقع پرشہیدانقلاب ڈاکٹرعمران فاروق کوخراج عقیدت پیش کریں اوران کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کریں۔ *****

9/24/2017 11:02:40 AM