Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مہاجرعوام پاکستان میں ہونے والی مردم شماری کے نتائج کو مکمل طورپرمستردکرتے ہیں۔الطاف حسین


مہاجرعوام پاکستان میں ہونے والی مردم شماری کے نتائج کو مکمل طورپرمستردکرتے ہیں۔الطاف حسین
 Posted on: 9/10/2017
مہاجرعوام پاکستان میں ہونے والی مردم شماری کے نتائج کو مکمل طورپرمستردکرتے ہیں۔الطاف حسین
یہ مردم شماری فوج نے کرائی جس میں دھاندلی کرکے کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کوآدھاکرکے پیش کیاگیا ہے
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ ، آئی ایس آئی اورایم آئی کے سربراہان مہاجروں اوربلوچوں کی نسل کشی بندکرائیں
ایم کیوایم کے رہنماؤں، ذمہ داروں ،کارکنوں اورانکے رشتہ داروں کی گرفتاریوں اورانہیں لاپتہ کرنے کاظالمانہ سلسلہ بند کیاجائے
اقوام متحدہ، حکومت برطانیہ اورتمام جمہوری ممالک مہاجروں اوربلوچوں پرہونے والے مظالم کوبند کرانے کیلئے اپنااثررسوخ استعمال کریں
ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ دراصل فوج ،اس کی پیراملٹری فورسزکی حکمرانی قائم ہے۔الطاف حسین
ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے ٹیلیفون پر خطاب

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ممالک میں آبادمہاجرعوام پاکستان میں ہونے والی مردم شماری کے نتائج کونہیں مانتے اوراسے مکمل طورپرمستردکرتے ہیں کیونکہ یہ مردم شماری فوج نے کرائی جس میں دھاندلی کرکے کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کوآدھاکرکے پیش کیاگیا ہے۔ انہوں نے یہ بات حالیہ مردم شماری میں کراچی اورسندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کم کرنے ،ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل ، گرفتاریوں، جبری گمشدگیوں اور ریاستی مظالم کے خلاف ایم کیوایم یوکے کے زیراہتمام آج اتوار لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے ٹیلیفون پر اپنے خطاب میں کہی۔ احتجاجیمظاہرے میں خراب موسم کے باوجود بڑی تعدادمیں ایم کیوایم کے کارکنوں ، بزرگوں ، خواتین اوربچوں نے شرکت کی ۔ جناب الطاف حسین نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ ، آئی ایس آئی اورایم آئی کے سربراہان سے مطالبہ کیاکہ مظاہرین کے مطالبات پرفوری توجہ دی جائے، پاکستان میں مہاجروں اوربلوچوں کی نسل کشی بندکی جائے ،پولیس اوررینجرز کے ہاتھوں ایم کیوایم کے رہنماؤں، ذمہ داروں اور کارکنوں اوربیرون ملک مقیم ذمہ داروں کے بے گناہ رشتہ داروں کی گرفتاریاں اورانہیں لاپتہ کرنے کاظالمانہ سلسلہ بند کیاجائے ۔اسی طرح ایف سی کی جانب سے بے گناہ بلوچ نوجوانوں کو پکڑ کرغائب کرنے کاسلسلہ بند کیاجائے ۔جناب الطا ف حسین نے اقوام متحدہ، حکومت برطانیہ اورتمام جمہوری ممالک سے بھی انسانیت کے نام پر اپیل کی کہ وہ پاکستان میں مہاجروں اوربلوچوں کی نسل کشی، جبری گمشدگیوں، ماورائے عدالت قتل اوران پر ڈھائے جانے والے ریاستی مظالم پرتوجہ دیں اوران مظالم کوبند کرانے کیلئے اپنااثررسوخ استعمال کریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں ایم کیوایم کی سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی عائد ہے، ایم کیوایم کامرکزنائن زیرواوردیگرتمام دفاترسیل ہیں، سینکڑوں دفاتر کو منہدم کیاجاچکاہے،ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ دراصل فوج ،اس کی پیراملٹری فورسزکی حکمرانی قائم ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی اوردیگرشہروں میں تمام جامعات،کالجوں اورریڈیواسٹیشن سمیت اہم عمارتوں پر رینجرز کاقبضہ ہے ، مقبوضہ کراچی اوربلوچستان کے وسائل کولوٹاجارہاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس جبروتسلط اورناجائزقبضہ سے نجات حاصل کرناچاہتے ہیں۔ہمارے اس حق خودارادیت کوتسلم کیاجائے ۔انہوں نے مظاہرے کے انعقاد پرایم کیوایم یوکے کے کارکنوں کوزبرست خراج تحسین پیش کیا۔ 
*****

9/24/2017 10:59:08 AM