Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن پر قاتلانہ حملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ندیم نصرت ،کنوینرایم کیوایم
Posted on: 9/2/2017 1
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن پر قاتلانہ حملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں۔ندیم نصرت ،کنوینرایم کیوایم
ڈاکٹرفاروق ستارکی جانب سے بغیرتحقیق وتصدیق کے اس واقعہ میں ایم کیوایم کو ملوث کرنے کی کوشش کی بھی مذمت
ڈاکٹر فاروق ستارخوداس بات کااعتراف کررہے ہیں کہ لندن کی آڑمیں کوئی بھی کارروائی کرسکتاہے ۔ ندیم نصرت
ہم اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہیں، ایم کیوایم کااس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ندیم نصرت
30جولائی 2017ء کو اخبارات میں شائع ہونے والی سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ کالعدم تنظیم کے
دہشت گرد ایم کیوایم پاکستان اورپی ایس پی کے کارکنوں اوراہل تشیع افرادپر حملے کرسکتے ہیں۔ندیم نصرت
حضرت امجد صابری ؒ شہید،جامعہ کراچی کے پروفیسرشکیل عوج، سانحہ صفورامیں بھی ایم کیوایم کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن حقائق ریکارڈ پر موجودہیں کہ یہ الزامات غلط ثابت ہوئے اوراصل قاتل بے نقاب ہوئے ۔ ندیم نصرت
خواجہ اظہارالحسن پرقاتلانہ حملے کی تحقیقات کرائی جائے اوراس میں ملوث افرادکوگرفتارکیاجائے ۔ ندیم نصرت
متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینرندیم نصرت نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخواجہ اظہارالحسن پر قاتلانہ حملے کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ حملہ ایک گہری سازش کاحصہ معلوم ہوتاہے کیونکہ حملے کے وقت حکومت وانتظامیہ کی جانب سے وہاں مناسب سیکوریٹی نہیں تھی اورخودخواجہ اظہارالحسن کی جانب سے بھی بارہایہ شکایت ریکارڈپر آچکی ہے کہ حکومت کی جانب سے انہیں سیکوریٹی نہیں دی جارہی ہے۔ ندیم نصرت نے ڈاکٹرفاروق ستارکی جانب سے بغیرتحقیق وتصدیق کے اس واقعہ میں ایم کیوایم کو ملوث کرنے کی کوشش کی بھی مذمت کی اورکہاکہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستارخوداس بات کااعتراف کررہے ہیں کہ لندن کی آڑمیں کوئی بھی کارروائی کرسکتاہے لیکن اس کے باوجود اس واقعہ کے حوالے سے لندن کی طرف اشارہ کرنااورجھوٹاالزام عائدکرناقابل مذمت ہے ۔ ندیم نصرت نے کہاکہ ہم اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہیں، ایم کیوایم کااس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ندیم نصرت نے کہاکہ 30جولائی 2017ء کو اخبارات میں شائع ہونے والی سی ٹی ڈی کی ایک رپورٹ ریکارڈ پر موجود ہے جس میں واضح الفاظ میں کہا گیاہے کہ سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ایم کیوایم پاکستان اورپی ایس پی کے کارکنوں اوراہل تشیع افرادپر حملے کرسکتے ہیں ، شہرمیں کالعدم تنظیموں کے عناصر کی جانب سے پولیس پرحملے اور دہشت گردی کے واقعات بھی مسلسل رونما ہورہے ہیں ۔ ندیم نصرت اور اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ممتازصوفی قوال حضرت امجد صابری ؒ شہید،جامعہ کراچی کے پروفیسرشکیل عوج، سانحہ صفورامیں بھی ایم کیوایم کو ملوث کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن حقائق ریکارڈ پر موجودہیں کہ یہ الزامات غلط ثابت ہوئے اوراصل قاتل بے نقاب ہوئے ۔ ندیم نصرت نے خواجہ اظہارالحسن پرقاتلانہ حملے کی شدیدمذمت کی اورمطالبہ کیاکہ اس واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اوراس میں ملوث افرادکوگرفتارکیاجائے ۔ ندیم نصرت نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچے اورپولیس اہلکار کے اہل خانہ سے بھی دلی تعزیت کااظہارکیا۔
*****
8/31/2025 10:59:54 AM
ملک میں سیلاب کے نتیجے میں تباہی کی ذمہ دار قدرتی آفت نہیں اقتدارمافی
...
30 Aug 2025
الطاف حسین ملک کے خلاف نہیں سسٹم کے خلاف ہے، پنجاب کے وفاپرست ساتھی
...
25 Aug 2025
پاکستان میں ڈیموکریسی نہیں بلکہ فیوڈوکریسی کاراج ہے
...
25 Aug 2025
چاہے جتنی بھی جعلی ایم کیوایم بنالی جائیں،دنیاجانتی ہے کہ ایم کیوایم ک
...
23 Aug 2025
طوفانی بارشوں میں کراچی کےشہریوں کی ہی نہیں بلکہ سندھ کی نسل پرست حکو
...
20 Aug 2025
9، مئی کوعمران خان کی جائے وقوعہ پر عدم موجودگی کے باوجود انہیں سزا ک
...
18 Aug 2025
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہی کے مناظر دیکھ کر میرا دل خون کے آنسو ر
...
17 Aug 2025
قومی اسمبلی میں کالا قانون پاس کرنےوالےقومی مجرم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
...
16 Aug 2025
بانی پی ٹی آئی عمران خان اب تک جیل میں کیوں قید ہیں…چشم کشا حقائق؟
...
16 Aug 2025
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں ایک طرف جشن آزاد
...
14 Aug 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us