Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں سمندری طوفان سے متاثرہ خاندانوں کیلئے ایم کیوایم کی امدادی سرگرمیاں
Posted on: 8/31/2017
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں سمندری طوفان سے متاثرہ خاندانوں کیلئے ایم کیوایم کی امدادی سرگرمیاں
متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی فراہم کی جارہی ہے
ایم کیوایم امریکہ کے درجنوں کارکنان اور رضاکارامدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں
بچوں کیلئے دودھ، پینے کا پانی ، ڈائپرز، کپڑے، کھانا اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء فراہم کی گئیں
ایم کیوایم ، سیاست برائے خدمت پریقین رکھتی ہے، الطاف حسین
دکھی انسانیت کی خدمت کے عمل پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے کارکنان ورضاکاروں کو خراج تحسین
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں سمندری طوفان ’’ہاروی‘‘ کی تباہ کاریوں سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے سلسلے میں ایم کیوایم امریکہ کی جانب سے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے گزشتہ دنوں امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں آنے والے سمندری طوفان کی تباہ کاریوں سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثرہ ہوچکی ہے اورسمندری طوفان کے باعث اب تک متعدد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ سمندری طوفان اور شدیدبارشوں سے جگہ جگہ پانی جمع ہوگیاہے اور ہزاروں افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر مشکل ترین زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جس کے باعث متاثرہ خاندانوں کو روزمرہ استعمال کی اشیاء کے حصول کیلئے شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔ بابائے مہاجرقوم اورمتحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائد جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ایم کیوایم اوورسیز امریکہ کے تحت سمندری طوفان سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں نہ صرف متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیاجارہا ہے بلکہ انہیں روزمرہ استعمال کی اشیاء بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ ایم کیوایم امریکہ بالخصوس ہیوسٹن یونٹ کے ذمہ داران ، کارکنان اورہمدردوں کی بڑی تعداد بھی امدادی سرگرمیوں میں مقامی انتظامیہ کی بڑھ چڑھ کرمعاونت کررہی ہے جسے مقامی انتظامیہ اور شہریوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے ۔ ایم کیوایم امریکہ کے تحت ہیوسٹن میں سمندری طوفان سے متاثرہ خاندانوں کوبڑی مقدار میں روزمرہ استعمال کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں جن میں بچوں کیلئے دودھ، پینے کا پانی ، ڈائپرز، کپڑے، کھانا اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء شامل ہیں ۔ہیوسٹن میں ایم کیوایم کے تحت متاثرہ خاندانوں کی امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے بانی وقائدجناب الطاف حسین نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہرہیوسٹن میں سمندری طوفان سے متاثرہ خاندانوں کیلئے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے ایم کیوایم امریکہ ہیوسٹن یونٹ کے ذمہ داران وکارکنان اور رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیاہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ، سیاست برائے خدمت پریقین رکھتی ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ایم کیوایم کا نصب العین ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ امریکہ میں سمندری طوفان سے متاثرہ خاندانوں کی بھرپورمددکرنے اورانہیں روزمرہ استعمال کی اشیاء فراہم کرنے پرہیوسٹن یونٹ کے ایک ایک کارکن اوررضاکار زبردست شاباش اور خراج تحسین کا مستحق ہے ۔ انہوں نے تمام کارکنان اوررضاکاروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی بساط سے بڑھ کرسمندری طوفان سے متاثرہ خاندانوں کی ہرممکن مددکریں اورمتاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے مقامی انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کریں۔ علاوہ ازیں جناب الطاف حسین نے ہیوسٹن میں سمندری طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث متعددافراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، امریکی عوام اورجاں بحق افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
*****
5/20/2026 1:54:30 PM
بلوچستان کی داستانِ غم اورتاریخ
...
18 May 2026
بلوچستان کا پاکستان سے الحاق کیسے ہوا؟ تاریخ کیا کہتی ہے؟
...
17 May 2026
دوقومی نظریہ کیسے وجود میں آیا؟
...
16 May 2026
پیپلزپارٹی کی کرپٹ اورنااہل حکومت نے گزشتہ18برسوں میں نہ صرف کراچی، ح
...
15 May 2026
برصغیرکی جنگ آزادی……آل انڈین نیشنل کانگریس اورآل انڈیامسلم لیگ کاقیام
...
14 May 2026
ایم کیو ایم ہیوسٹن چیپٹر کی پاکستان ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن اور ق
...
11 May 2026
اگرایٹمی ہتھیار ایران کے لئے غلط ہیں توپھرایٹمی ہتھیارامریکہ،روس، چین،
...
11 May 2026
میں صرف فوج کے جرنیلوں یا افسران کے سیاست میں حصہ لینے کا مخالف ہوں، ی
...
11 May 2026
سندھ میں پیپلز پارٹی کی بربریت کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے — رکن رابط
...
10 May 2026
پاکستان بھی اقوام متحدہ کا باقاعدہ رکن ملک ہے لیکن یہ تلخ حقیقت ہےکہ ب
...
10 May 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us