Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کراچی اورحیدرآباد میں بے گناہ کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
Posted on: 8/19/2017
رینجرز اورپولیس نے سرجانی ٹاؤن، لانڈھی، کورنگی ، فیڈرل بی ایریا، نیوکراچی ، ناظم آباداورحیدرآبادسے ایم کیوایم
کے کارکنان اوران کے رشتہ داروں کو گرفتارکرلیا،کارکنان کے نہ ملنے پر اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں
کراچی اورحیدرآباد میں بے گناہ کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
رینجرز ،سندھ کے شہری علاقوں میں ایم کیوایم کرش ایجنڈے پر کام کررہی ہے ، رابطہ کمیٹی
انسانی حقوق کی ملکی وبین الاقوامی تنظیمیں مہاجروں کے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی اورحیدرآباد میں رینجرزپولیس اوردیگرقانون نافذ کرنے والے دیگراداروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں کی مسلسل غیرقانونی گرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی، حیدرآباد اور سندھ کے دیگرشہروں میں مہاجروں کے آئینی ، قانونی اورانسانی حقوق بری طرح پامال کیے جارہے ہیں اور بے گناہ کارکنان کو گرفتارکرکے لاپتہ کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز رینجرز نے سرجانی ٹاؤن کے کارکنان ارشدحسین ، ریحان قریشی ، حامدیعقوب کو گرفتارکرلیا جبکہ اس سے قبل لانڈھی سے ایم کیوایم کے کارکن نعیم منصور، کورنگی یونٹ75 کے غیرمسلم کونسلر بوبی ولسن، اسی یونٹ کے رکن کامران ولد اکرام الدین، ارشدمیو، ریحان قریشی ، اے پی ایم ایس او سیفی کالج یونٹ کے کارکن محمد رافع اوران کے چارکزن، مویشی منڈی سے فیڈرل بی ایریا یونٹ144 کے سابق یونٹ انچارج آصف خورشید، اے پی ایم ایس او کے کارکن محمد انس ، ناظم آباد گلبہاریونٹ 188 کے کارکنان محمد اویس ولد محمد ساجد ، منیرالدین ولد معین الدین حیدرآباد لطیف آباد کے کارکنان امام الدین ولد فضل ارحمان ، یاسر ولد شاکر حسین ، سمیع ولد شبیر علی ، دانش ولد محمد رمضان ، بلال حیدرولد جاوید اختر، محمد شاہد چوہان ولد تاج محمد چوہان اور محسن شیخ کو گرفتارکرلیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ایم کیوایم کورنگی یونٹ 75 کے کارکنان ارسلان ، سہیل ، دانش اور اوصاف کی گرفتاری کیلئے ان کے گھروں پر بھی غیرقانونی چھاپے مارے اور کارکنان کے نہ ملنے پر ان کے اہل خانہ کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔
رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کردیاگیا ہے اور گرفتارشدگان کو حراست کے دوران بہیمانہ تشددکانشانہ بنایاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں سنگین جرائم کی وارداتیں روزمرہ کا معمول بن چکی ہیں لیکن رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے بجائے ایم کیوایم کو کچلنے اورمہاجروں کے انسانی حقوق کی پامالی میں مصروف ہیں جس سے یہ حقیقت واضح ہوچکی ہے کہ رینجرز ،سندھ کے شہری علاقوں میں ایم کیوایم کرش ایجنڈے پر کام کررہی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی غیرقانونی گرفتاریوں اورجبری گمشدگیوں کا فوری نوٹس لیاجائے اور تمام بے گناہ کارکنان کو فی الفور رہا کرایاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انسانی حقوق کی ملکی وبین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنوں کی غیرقانونی گرفتاریوں، انہیں لاپتہ کرنے اور مہاجروں کے انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔
*****
7/26/2026 10:52:45 AM
سندھ کودیہی اورشہری کی بنیادپر تقسیم الطاف حسین نے کیا یا ذوالفقارعلی
...
25 Jul 2026
کشمیر کو مکمل آزاداورخودمختار ریاست کے طورپرتسلیم کیاجائے۔الطاف حسین
...
25 Jul 2026
پاکستان میں جمہوریت کے نام پر شریف خاندان اوربھٹوخاندان کی بادشاہت ا
...
23 Jul 2026
پیپلزپارٹی کی حکومت ایک سازشی منصوبے کے تحت سندھ کے مستقل باشندوں سندھ
...
21 Jul 2026
مہاجروں کے خلاف مظالم اورآمریت کے تسلط میں ذوالفقارعلی بھٹوکاکردار الط
...
21 Jul 2026
تاریخی حقائق سے یہ بات ثابت ہے کہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقارعلی بھٹو
...
20 Jul 2026
تقسیم ہند اور تاریخ برصغیر کے ناقابل تردید پہلو :
...
19 Jul 2026
بعض پوڈ کاسٹرز پیپلزپارٹی کی ایما پر سندھ میں سندھی مہاجر نفرت کی آگ
...
18 Jul 2026
کمراں خدارا بیرونی قوتوں کے مفادات کی جنگ کاحصہ بننے اوران کے مفادات ک
...
14 Jul 2026
جنگ آزادی کامقصد: ہندوستان کی آزادی یا قیام پاکستان؟ تاریخی حقائق کیا
...
13 Jul 2026
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us