Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
کراچی میں ڈکیتی کی متعددوارداتوں، بھتہ خوری ،قتل ، لوٹ ماراو رپرتشددواقعات تشویشناک ہیں، رابطہ کمیٹی
Posted on: 8/8/2017 1
کراچی میں ڈکیتی کی متعددوارداتوں، بھتہ خوری ،قتل ، لوٹ ماراو رپرتشددواقعات تشویشناک ہیں، رابطہ کمیٹی
ایک ہی دن جرائم کی متعددوارداتیں رینجرزاورپولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، رابطہ کمیٹی
پرامن جمہوری احتجاج کرنے والی خواتین اورانکے اہل خانہ کو ریاستی مظالم کا نشانہ بنایاجاتاہے ، رابطہ کمیٹی
شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے جرائم پیشہ عناصرکو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے، رابطہ کمیٹی
وزیراعظم پاکستان اوروزیراعلیٰ سندھ ،کراچی میں جرائم کی مسلسل وارداتوں کا نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شاہراہ قائدین کراچی میں ڈکیتی کی متعددوارداتوں، بھتہ خوری ،قتل ، لوٹ ماراو رپرتشددواقعات پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ آج مسلح ڈاکوؤں نے شاہراہ قائدین پر واقع بنک میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پربنک کے منیجرکو فائرنگ کا نشانہ بناکر قتل کردیا، اورنگی ٹاؤن کے بازارمیں ڈکیتی کی واردات کی گئی، کراچی پریس کلب کے سابق صدر نجیب احمدمرحوم کی رہائش گاہ واقع ماڈل کالونی میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے نہ صرف لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی اشیاء لوٹ لیں بلکہ مزاحمت پر گھرمیں موجود افراد کو بہیمانہ تشددکا بھی نشانہ بنایا جبکہ جرائم پیشہ افراد نے ڈیفنس کے علاقے میں بھتہ نہ دینے پر ایک ڈاکٹر کے گھرپرکریکرسے حملہ کردیا۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں ایک ہی دن چوری ، ڈکیتی ، بھتہ خوری اورقتل کی متعددوارداتیں رینجرز، پولیس اور دیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں، قانون نافذکرنے والے ادارے پرامن جمہوری احتجاج کرنے والی خواتین اورانکے اہل خانہ کو ریاستی مظالم کا نشانہ بنارہے ہیں لیکن شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے جرائم پیشہ عناصرکو کھلی چھوٹ دی جارہی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداوں نے مہاجردشمنی میں کراچی کے شہریوں کو ڈاکوؤں اور دیگرجرائم پیشہ عناصرکے رحم وکرم پرچھوڑ دیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں جگہ جگہ پولیس ،رینجرز اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کی موجودگی میں جرائم کی وارداتوں کا رونما ہونا اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ قانون نافذکرنے والے ادارے کراچی میں قیام امن کے بجائے لاکھوں کروڑوں عوام کی منتخب نمائندہ جماعت ایم کیوایم کوکچلنے اور مہاجروں کو تقسیم درتقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اوروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ کراچی میں جرائم کی مسلسل وارداتوں کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، شہریوں کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنایاجائے اورمہاجروں کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے بجائے شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے ۔رابطہ کمیٹی نے بنک ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی گولی کانشانہ بننے والے بنک منیجرکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہاربھی کیا۔
*****
10/30/2025 5:22:21 PM
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء کے شہدا کوسلام
...
31 Oct 2025
ایم کیوایم ملک کی واحدجماعت ہےجس نےغریب ومتوسط طبقہ کےتعلیم یافتہ افر
...
30 Oct 2025
یہ کیسا پاکستان ہے؟
...
29 Oct 2025
اطلاعات ہیں کہ پاکستان کی فوج کو غزہ بھیجا جارہا ہے۔
...
29 Oct 2025
پاکستان میں 27 ویں آئینی ترمیم لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ملک ک
...
27 Oct 2025
میں صحافی ارشد شریف شہید کی والدہ محترمہ رفعت آرا علوی کے انتقال پر د
...
27 Oct 2025
26 ویں آئینی ترمیم کوکالعدم قراردیا جائے، غیرآئینی ترامیم کے تحت تشکی
...
26 Oct 2025
میں پاکستان کوحقیقی معنوں میں آزاد اورخودمختار بناناچاہتا ہوں
...
25 Oct 2025
صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کے وکلاء کو اسلام آ
...
25 Oct 2025
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے لا
...
20 Oct 2025
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us